BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 December, 2006, 11:09 GMT 16:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب، لشکر کے اہم رہنما ہلاک

یہ واقعہ جمعہ کی شام جموں کے بنولی گاؤں میں پیش آیا
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی پولیس کے مطابق جموں میں فوج نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے اعلٰی شدت پسند کو مار ڈالا ہے۔

یہ واقعہ سنیچر کو جموں کے ادھمپور ضلع میں پیش آیاہے۔

جموں کے رامبان علاقے کے پولیس اعلی اہلکار بسنت کمار راٹھ نے بتایا ہے کہ فوج اور ریاستی پولیس نے ادھمپور ضلع کے لانچہ علاقے میں مشتبہ شدت پسند کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کو لانچہ علاقے کے ایک اجڑے ہوئے میں گھر میں شدت پسند کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس اور فوج نے اس گھر کو گھیر لیا جہاں بقول ان کے شدت پسند چھپا ہوا تھا۔

بسنت کمار راٹھ کے مطابق فوج اور شدت پسند کے درمیان جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر حکمتیار الیاس شریف مارا گیا۔

گزشتہ تین ماہ میں فوج حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے ایک درجن سے زائد شدت پسند مارنے کا دعوہ کیا ہے۔

دریں اثناء جموں کشمیر کی پولیس کے مطابق جموں میں لشکر طیبہ کے ایک اہم شدت پسند سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فوج کا ایک جوان اور ایک عام شہری شامل ہیں۔

جموں خطے کے اعلٰی پولیس اہلکار شیش پال وید نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام جموں کے بنولی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب فوج کے جوانوں نےگاؤں کے اس گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں بقول ان کے، ایک اہم شدت پسند چھپا ہوا تھا۔

اسی دوران فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس میں فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند سمیت اس گھر کا مالک ہلاک ہوگئے۔
پال وید نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شدت پسند ابو سہیل لشکر طیبہ کا ڈویژنل کمانڈر تھا۔

اس واقعہ کے بعد فوج نے پورے علاقے میں تلاشی کی کارروائی مزید تیز کردی ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی اتوار کے روز جموں کے پونچ ضلع کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزیر دفاع بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اے کے اینٹنی کے دورے کے پیش نظر علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
ہندو عسکریت پسند ہلاک
24 August, 2006 | انڈیا
کشمیر میں ایک جوڑا ہلاک
12 September, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد