لشکر کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعوٰی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں مقامی پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک مطلوب کمانڈر کو آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس کے خصوصی دستوں نے جموں کے علاقے ڈوڈہ میں مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ مارے جانے والے جنگجو کی شناخت ابوعمیر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابو عمیر پاکستانی باشندہ تھا اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں جنگجو کاروائیوں کے لیے زیرِ زمین گروپوں کے مابین رابطے کا کام کرتا تھا۔ پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ابو عمیر نے ڈیڑھ ماہ قبل ڈوڈہ میں ہی پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے ایک ڈی ایس پی کو ہلاک کردیا تھا اور اس واقعے کے فوراً بعد ابوعمیر کی تلاش شروع کی گئی ۔ ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’ کچھ روز پہلے ہی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لشکر کا انڈیا کوآرڈینیٹر ابوعمیر ڈوڈہ کے سرسی ترون علاقے میں ہے۔ ہم نے فوجی کی راشٹریہ رائفلز سے مدد مانگی اور صبح چار بجے ہم نے اس مکان کو گھیرے میں لے لیا جہاں ابو عمیر نے پناہ لی تھی۔ اس دوران جھڑپ ہوئی اور وہ مارا گیا‘۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور فوج نے ابوعمیر کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس واقعے کے دوران دوطرفہ فائرنگ میں نزدیکی مکان میں موجود ایک خاتون بصیرہ بیگم سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ ڈوڈہ کے رہائشی عارف احمد نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ابوعمیر اور بصیرہ بیگم کو مقامی’مزار شہداء‘ میں دفنایا گیا ہے اور ان کے جنازوں کے دوران لوگوں نے مظاہرے کیے اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ ادھر امرناتھ یاتریوں کے پڑاؤ بال تل میں نامعلوم افراد نے یاتریوں کے کیمپ پر رات کے وقت ایک دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں چار یاتری، چار مزدور اور گرم ملبوسات بیچنے والے نو تبتی باشندے شامل ہیں۔ دریں اثناء فوجی ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے قریبی ضلع پونچھ میں بھی مسلح جنگجوؤں نے ایک فوجی قافلے پرگھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور افسر سمیت دیگر آٹھ زخمی ہوگئے۔ | اسی بارے میں انڈین کشمیر: چار شدت پسند ہلاک17 July, 2007 | انڈیا ’ فوج خوف سے آزادی کے لیے‘15 July, 2007 | انڈیا سرکاری اور غیر سرکاری یوم شہداء13 July, 2007 | انڈیا ’اندرونی خلفشار سے امن کو خطرہ‘12 July, 2007 | انڈیا کشمیر: طالب علم کی ہلاکت، مظاہرے07 July, 2007 | انڈیا کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے 06 July, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||