BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایل او سی فائرنگ: بھارتی فوجی ہلاک

یہ پہلا موقعہ ہے جب فوجی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کے حملے میں ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوا ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں پیر کی شام کنٹرول لائن کے قریب نوگام سیکٹر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں انڈین افواج کی راجپوتانہ رائفلز کا ایک جوان ہلاک ہوا ہے۔

اس واقع کے بارے میں سرینگر میں تعینات ہندوستان کے دفاعی ترجمان کرنل انِل کمار ماتھُر نے بی بی سی کوبتایا کہ یہ معمول کی دراندازی کا واقع نہیں تھا، بلکہ پاکستانی فوج کی طرف سے چار سالہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مسٹر ماتھُر نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کی شام ساڑھے تین بجےکپوارہ کے نوگام سیکٹر میں کنٹرول لائن کی دوسری جانب تعینات پاکستانی افواج نے ہلکے ہتھیاروں سے ایگل پوسٹ پر تعینات 'ایگل پوسٹ' نامی راجپوتانہ رائفلز کی حفاظتی چوکی پر فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں سپاہی مہیش کمار ہلاک ہوگیا اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔

شمالی کشمیر میں انسداد تشدد کے لئے مخصوص صوبائی پولیس کے انسپکڑ جنرل ڈاکٹر سری نواسن نے بی بی سی کوبتایا، 'پاکستانی فوج کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیکن اس کی مکمل تفصیل ابھی نہیں آئی ہے ، کیونکہ رُک رُک کر فائرنگ ہورہی ہے۔'

نوگام سیکٹر میں تعینات ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ نوگام سیکڑ کا بیشتر حصہ اُنیس سو اکہتّر کی جنگ سے پہلے پاکستانی قبضہ میں تھا، اور بنگلہ دیش کے معاملے پر ہوئی جنگ کے دوران ہندوستانی افواج نے نوگام سیکٹر کو حاصل کیا تھا۔

واضح رہے پاکستان میں اس سال فروری میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت وجود میں آنے کے بعد متعدد بار ہندوستانی اور پاکستانی افواج دو ہزار تین سے جاری سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے آئے ہیں۔

اس دوران ہندوستانی فوج کے کشمیر میں تعینات ترجمان نے کئی مرتبہ مسلح شدت پسندوں کی دراندازی کے پیچھے پاکستانی ہاتھ ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔ لیکن یہ پہلا موقعہ ہے جب فوجی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کے حملے میں ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ واقع ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی امریکی دورے پر ہیں اور ہندوستان کے وزیراعظم نیوکلیائی معاہدے میں حائل سیاسی روکاوٹیں عبور کرنے کے بعد امریکی صدر جارج والکر بُش کے ساتھ پہلے ہی ٹیلی فون پر ملاقات کرچکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھارتی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر گوپال کرشن مرالی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک پاکستانی دستے نے جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی علاقے میں گھس کر کپوڑہ سیکٹر میں فائرنگ کی اور ایک بھارتی فوجی کو ہلاک ۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی کے علاوہ تین یا چار پاکستانی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری طرف پاکستانی فوج نے اس جھڑپ کے بارے میں مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہرعباس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں ابھی تک اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

اسی بارے میں
جوابی کارروائی کا دعویٰ
12 July, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد