’پاکستانی پوسٹ پر انڈیا کی فائرنگ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے فوجی ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نےدعوٰی کیا ہے کہ انڈیا نے جمعرات کی دوپہر دو بجے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن کچھ دیر بعد کمانڈروں کے رابطوں کے بعد فائر بندی ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق راولا کوٹ میں بٹل کے مقام پر پاکستان کی فارورڈ چیک پوسٹ پر انڈیا کی جانب سے بلا وجہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ کابل میں انڈیا کے سفارتخانے پر خود کش حملے کا رد عمل تو نہیں جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فی الحال وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سن دو ہزار چار میں دونوں ممالک میں جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کنٹرول لائن پر فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن فوجی ترجمان کے مطابق اس کی پہلی خلاف ورزی انیس جون سن دو ہزار آٹھ کو اس وقت ہوئی تھی جب چار پاکستانی فوجی مارے گئے تھے۔ فوجی ترجمان کے بقول چار سال میں دوسری بار بھارت نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرکے اس پر احتجاج کیا ہے۔ ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ فریقین میں متعلقہ کمانڈروں کی سطح پر فلیگ میٹنگ پر اتفاق تو ہوا لیکن تاحال اس کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ | اسی بارے میں دہشتگردی کا خاتمہ مل کر: پاک، انڈیا 24 June, 2008 | پاکستان فائرنگ: 4 پاکستانی فوجی ہلاک19 June, 2008 | پاکستان ’ایل او سی کے پار سیاحت بھی‘30 April, 2008 | پاکستان انڈیا سے پاکستانی کی لاش واپس10 March, 2008 | پاکستان ملزموں کی حوالگی، وزیرداخلہ انڈیاروانہ24 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||