’ایل او سی کے پار سیاحت بھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے آج مظفرآباد میں کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ امن کے عمل کو آگے بڑھائیں گے اور تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں بننے والی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد یہ وزیر اعظم کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل یعنی ایوان بالا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ’جموں کشمیر کے لوگوں نے اپنے پیدائشی حق، خق خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں اور کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ کشمیریوں کی جدو جہد کی صداقت بالکل واضع ہے اور یہ کہ یہ جدو جہد کسی کے خلاف نہیں بلکہ اقوام عالم نے ان سے حق خود ارادیت کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس کا ایفا چاہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ’یہ حق کی بات ہے اور کشمیریوں کو یہ حق ملنا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ’پاکستان کشمیر کے تنازعے پر بھارت کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے اور یہ کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور جامعہ مذاکرات کا عمل کسی بہتر نتیجے پر پہنچے گا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’ہمیں کشمیریوں کی خواہشات زیادہ عزیز ہیں‘۔ یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ ’مقبوضہ کشمیر( بھارت کے زیر انتظام کشمیر) میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے تا کہ فضا زیادہ ساز گار ہوسکے‘۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی طرف سے اٹھائے گئے اعتماد سازی کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نومبر دو ہزار تین میں جموں کشمیر میں لائن آف کنڑول پر یکطرفہ طور پر فائر بندی کا اعلان کیا تھا اور اس پر بدستور عمل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ منقسم کشمیری خاندانوں کو آپس میں ملانے کے لیے مظفرآباد اور سرینگر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کے ساتھ ساتھ لائن لائن آف کنڑول کے آر پار جانے لیے چند اور مقامات کھولے گئے۔ | اسی بارے میں وادیِ نیلم میں ہڑتال اور مظاہرے28 April, 2008 | پاکستان ’پاکستانی حکومت یکطرفہ لچک نہ دکھائے‘21 April, 2008 | پاکستان ’کشمیر کے نام پر خزانہ لوٹا جا رہا ہے‘02 April, 2008 | پاکستان پاک فوجی امداد کرے: صلاح الدین30 March, 2008 | پاکستان ’کشمیری قیادت ہی سنجیدہ نہیں‘05 February, 2008 | پاکستان یوم کشمیر:مختلف شہروں میں مظاہرے05 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||