یوم کشمیر:مختلف شہروں میں مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےطور پر منگل کے روز پاکستان کےمختلف شہریوں میں درجنوں کشمیری اور غیر حکومتی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔ لاہور میں یوم کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر کشمیریوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اُن کے منشور کا حصہ ہے جبکہ مشرف حکومت بیرونی طاقتوں کے ایماء پر مسئلہ کشمیر کو التوا میں ڈال رہی ہے۔ مال روڈ پر جگہ جگہ رنگ برنگے پرچم لگائےگئے اور جہادی ترانے بجائے گئے ریگل چوک پر جماعت الدعوۃ نے یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں حریت کانفرنس اور متحدہ جہاد کونسل نے بھی شرکت کی۔ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ نے کشمیر کے مسئلے کو حل کروانے میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا جبکہ پاکستانی حکمران بھی اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے مغربی طاقتوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام بھی ایک اجلاس ہوا جس میں امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مشرف حکومت کی غیرمناسب پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کی آزادی کی جنگ کو نقصان پہنچا ہے۔ کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر جہاں مختلف مذہبی سیاسی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ | اسی بارے میں جماعت الدعوۃ پر پابندی کا مطالبہ01 July, 2007 | پاکستان پاکستان: کشمیر میں یومِ سیاہ26 January, 2008 | پاکستان ’گھر جانے کو دل کرتا ہے۔۔۔‘22 January, 2008 | پاکستان ’کشمیر کا حل آئیڈیل نہیں ہوگا‘15 August, 2007 | پاکستان زلزلہ کے بعد کشمیر کی سڑکیں 10 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||