پاکستان کے ساتھ ہفتہ الحاق منانے پر بحث | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تیرہ جولائی سے انیس جولائی تک کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا ہفتہ منانے پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برسرپیکار کئی عسکری تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی بعض اپوزیشن جماعتوں نے اسے سردار عتیق احمد خان کی حکومت کی سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا ہے۔ ایک سرکاری اعلانیہ کے مطابق پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں اس پورے ہفتے میں ریلیاں، سیمینار اور بحت مباحثے جاری رہیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتہ الحاق پاکستان منانے کے لیے ان تاریخوں کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیوں کہ تیرہ جولائی سن انیس سو اکتیس کو کشمیر کے اس وقت کے ڈوگرہ حکمران کی فوج نے سرینگر میں کشمیری مسلمانوں کے ایک بڑے مجمع پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بائیس کشمیری مسلمانوں ہلاک ہوگئے تھے۔ انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو مسلم کانفرنس نے ریاست کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔ لیکن کشمیر کے اس علاقے میں بہت سارے لوگ ان تقریبات سے اپنی لاتعلقی ظاہر کر ر ہے۔ ایسے ہی افراد میں مظفرآباد کے ملک طاہر بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیوں کہ حکومت عوام اور پاکستانی حکمرانوں کو’ بے و قوف‘ بنانے کے لیے ہفتہ الحاق منا رہی ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قمرالزماں نے کہا کہ’ہفتہ الحاق پاکستان منانے کا صرف اور صرف مقصد پاکستان کی حکومت، عوام اور فوج کو بلیک میل کرنا اور لوگوں کے مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگ اب بھی خیموں میں رہتے ہیں، بچے کھلے آسمان کے نیچے یا پھر خیموں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور ایسی صورت حال میں حکومت کو لوگوں کی بحالی اور تعمیر نو کی طرف توجہ دینی چاہیے تھی۔ متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان صداقت حسین نے کہا کہ’ یہ ایک استحالی نعرہ ہے جس کا مطلب مسلم کانفرنس کی اپنی حکومت مظبوط کرنے کے سوا کچھ نہیں۔‘ لیکن حکومت ہفتہ الحاق پاکستان منانے کے فیصلے کا دفاع کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا مقصد الحاق کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ | اسی بارے میں ’کشمیر کے نام پر خزانہ لوٹا جا رہا ہے‘02 April, 2008 | پاکستان ’عسکریت کا کنٹرول ہمارے پاس نہیں‘29 May, 2008 | پاکستان کشمیر: حکومت پر اقرباءپروری کا الزام09 June, 2008 | پاکستان عسکریت پسندوں کو نکالنے کا مطالبہ01 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||