BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 December, 2008, 14:57 GMT 19:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان رسد لے کر جانےسے انکار

پشاور میں ان ٹرک اڈوں پر حملوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ٹرک تباہ ہو گئے تھے
افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجوں کے لیے رسد لےجانے والے ٹرکوں کے ڈرائیوروں نے مخدوش سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے افغانستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کے صوبے سرحد میں ٹرک ڈرائیوروں نے افغانستان جانے سے انکار نیٹو اور امریکی فوجوں کے لیے رسد اور کمک لیے جانے والے قافلوں پر حالیہ دنوں میں حملوں اور ڈرائیوروں کو یرغمال بنانے کے متعدد واقعات کے بعد کیا ہے۔

افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کو سازو سامان اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کا پچھہتر فیصد حصہ پاکستان کے صوبے سرحد کے راستے افغانستان پہنچایا جاتا ہے۔

طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف امریکی اور نیٹوافواج کے لیے یہ رسد انتہائی ضروری ہے۔

درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں افغانستان جانے والے قافلے میں شامل ڈرائیوروں نے کہا کہ وہ آخری مرتبہ رسد لے کر افغانستان جا رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹروں کی مقامی تنظیم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ افغانستان غیر ملکی افواج کے لیے رسد لیجانے کا کام روک دیں گے۔

ستمبر دو ہزار آٹھ کے بعد سے طالبان نے غیر ملکی افواج کو کمک لیجانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

طالبان نے کئی مرتبہ ان قافلوں پر حملہ کرکے ان پر لدا ہوا سازوسامان لوٹ لیا اور ڈرائیوروں کو یر غمال بنالیا۔

خیبر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاکر آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں انتہائی مخدوش سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے ان کے لیے کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ٹرک آخری مرتبہ افغانستان جارہے ہیں اور وہ بھی اس لیے کہ ان پر سامان لادا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے حملوں کی وجہ سے وہ کسی ایسے قافلے کے ہمراہ اپنے ٹرک افغانستان نہیں بھیجیں گے جس میں غیر ملکی فوجیوں کے لیے رسد لیجانے والے ٹرک بھی شامل ہوں۔

شاکر آفریدی نے کہا کہ جب تک افغانستان جانے والی سڑکوں پر حکومتی عملداری بحال نہیں ہوتی وہ اپنے ٹرکوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

یہ فیصلہ نیٹو اور امریکی افواج کے لیے انتہائی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجی حکام اپنی افواج کو رسد پہنچانے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیٹو ٹرکوں پر حملہ
نیٹو،امریکی افواج کے200 کنٹینر تباہ
اسی بارے میں
بچا کھچا امن غارت ہونے کا دن
08 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد