BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 December, 2008, 10:17 GMT 15:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی، عدالتی تحقیقات کا فیصلہ

حالیہ تشدد میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے
سندھ حکومت نے کراچی میں ہنگامہ آرائی اور ہلاکتوں کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرانے کا سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے وزارت قانون سے ریٹائرڈ ججوں کے نام طلب کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں گزشتہ دنوں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں دیگر مطالبات کے ساتھ تمام جماعتوں نے ان واقعات کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت سے ایماندار اور غیرجانبدار ججوں کے نام طلب کیے گئے ہیں جو عید کے فورا بعد پیش کردیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کیا جائے تاکہ اس بارے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ سیاسی جماعتوں کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

دوسری جانب رینجرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں تین روز کے اندر ہٹا دیں، بصورت دیگر رینجرز وفاقی حکومت کی ہدایت کے تحت یہ رکاوٹیں ہٹا دیں گے۔

یاد رہے کہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے رینجرز اور پولیس کو شہر میں قائم نو گو ایریاز کے خاتمے کی ہدایت کی ہے۔ جماعت اسلامی، ایم کیو ایم حقیقی اور سنی تحریک کا کئی سالوں سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ نو گو ایریاز کا خاتمہ کیا جائے۔ ان ایریاز میں سیاسی مخالفین کو نہیں آنے دیا جاتا۔

اسی بارے میں
دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم
29 November, 2008 | پاکستان
کراچی، غریب، معصوم نشانے پر
02 December, 2008 | پاکستان
کراچی میں ایدھی کی امن ریلی
03 December, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد