کراچی، مرنے والوں کی تعداد بتیس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے بعض علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ منگل کو چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ چار دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بتیس ہوچکی ہے۔ منگل کو دوسرے روز بھی سندھ حکومت کے اعلان کے بعد شہر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بہت کم تعداد میں سڑکوں پر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ محکۂ داخلہ نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر تین روز کے لیے پابندی عائد کردی تھی جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سو سے زیادہ شہریوں کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔ کراچی میں سنیچر کی شام شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی آج بھی بعض علاقوں میں جاری ہے جن میں شدید متاثرہ علاقے اورنگی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ بنارس کالونی ہیں، جہاں رات بھر اور منگل کو دن میں بھی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمۂ داخلہ کے ترجمان کے مطابق رات بھر اور دن کے دوران مختلف واقعات میں مزید آٹھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اس طرح چار دنوں سے جاری ہنگامہ آرائی میں اب تک بتیس افراد ہلاک جبکہ ایک سو تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک سو بیالیس شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے سولہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شدید متاثرہ حصے یعنی پولیس کے غربی زون میں سردار عبدالمجید کو نیا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنا چارج سبنھال لیا ہے۔ سردار عبدالمجید نے دعوٰی کیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور بنارس کالونی سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں صورتحال اب قابو میں ہے۔ محکمۂ داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبائی وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کراچی میں ٹاؤن کی سطح پر امن کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں متحدہ قومی مومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پپلزپارٹی کے نمائندے اور علاقے کے معززین شامل ہوں گے اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لئے مؤثر کاوشیں کریں گے۔ یاد رہے کہ شہر میں امن قائم رکھنے کے لئے سنیچر کے روز ایک چھ رکنی مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں پیپلزپارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم کے دو دو ارکان شامل ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی، غریب، معصوم نشانے پر02 December, 2008 | پاکستان کراچی تشدد جاری، ہلاکتیں چوبیس01 December, 2008 | پاکستان جرگہ نظام جلد ختم ہو جائیگا: مرزا19 November, 2008 | پاکستان جامعہ کراچی میں چار ہلاک26 August, 2008 | پاکستان کراچی دھماکے: دو ہلاک، کئی زخمی07 July, 2008 | پاکستان اپریل میں 11 ارکان کا قتل:فاروق ستار20 April, 2008 | پاکستان سیاسی جماعتوں کا رد عمل10 April, 2008 | پاکستان خفیہ اہلکاروں کا قتل، تفتیش شروع28 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||