سوات، ’ کبل پر فوج کا کنٹرول‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوات میں فوج نے دعوی کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل کبل میں آپریشن مکمل کر کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ رات سوات میڈیا سینٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے بیان کے مطابق آرمی انجنیرز بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ ملکر علاقے میں شدت پسندوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں تحصیل کبل کو محفوظ بنانے کے بعد مقامی لوگوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ سکیورٹی حکام نے کوزہ بانڈئی اور دوسرے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی فوری بحالی کےلیے فنڈز بھی جاری کردیے ہیں۔ بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد سارے علاقے کو محفوظ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحصیل کبل میں گزشتہ دو ہفتوں سے سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری تھیں۔ ادھر قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے خواتین سرکاری ملازمین کےلیے حال ہی میں تعمیر ہونے والے ایک ہوسٹل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ضلع سوات میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک میوزک سینٹر کو آگ لگائی ہے جس سے دیگر تین دوکانیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ مہمند ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خواتین ملازمین کی رہائش کے لیے تعمیر کی جانے والی عمارت کو اتوار کی صبح تحصیل صافی کے علاقے قندہارو میں بم دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے سے ایک منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں ہیں جس سے عمارت اب استعمال کے قابل نہیں رہی۔ تاہم خواتین تاحال عمارت میں منتقل نہیں ہوئی تھیں۔ اس سے قبل بھی مہمند ایجنسی میں کام کرنے والی استانیوں اور دیگر خواتین کو مقامی طالبان کی طرف سے کئی بار دھمکیاں ملی چکی ہیں۔ دوسری طرف صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں نامعلوم مسلح افراد نے کسیٹیں فروخت کرنے والے ایک میوزک سینٹر کو آگ لگائی ہے جس سے تین دیگر دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سوات پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات صدر مقام مینگورہ میں جنرل بس سٹینڈ کے سامنے پیش آیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت فلمیں اور آڈیو کیسٹس فروخت کرنے والی ایک دوکان کو تیل چھڑک کر آگ لگائی جس سے ملحقہ تین دوکانیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ | اسی بارے میں چارسدہ: خود کش حملہ، تین ہلاک12 November, 2008 | پاکستان ایک طالب ہلاک، دوسرا گرفتار29 October, 2008 | پاکستان موجودہ آپریشن میں باجوڑ اہم کیوں؟29 October, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی مدرسے پر حملہ 27 October, 2008 | پاکستان مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ26 October, 2008 | پاکستان لوئی سم پر کنٹرول کا دعویٰ25 October, 2008 | پاکستان باجوڑ: حکومتی عملداری کہاں تک04 October, 2008 | پاکستان ’دوبارہ آپریشن کی وجہ حکومتی فیصلے‘29 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||