BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 October, 2008, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک طالب ہلاک، دوسرا گرفتار

طالبان
سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا
قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور مقامی عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ میں ایک طالب ہلاک جبکہ ایک اور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کو مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی سے تقریباً بیس کلومیٹر دور دروزگئی کے علاقے میں پیش آیا۔

مہمند کے ایک اعلٰی سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دو مسلح عسکریت پسند ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ تحصیل حلیم زئی کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی روک کر طالبان کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔ تاہم عسکریت پسندوں کی طرف سے ہتھیار ڈالنے سے انکار پر دونوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک طالب جنگجو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھر علاقے میں تمام اہم تجارتی مراکز اور بازار بدھ کو تیسرے روز بھی بند ہیں جبکہ پشاور باجوڑ مرکزی شاہراہ بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ تین دنوں سے کرفیو جیسا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آمد ورفت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات مہمند ایجنسی میں نامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نحقی چیک پوسٹ سے ٹکرائی تھی جس میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس دھماکے کے دوسرے روز مقامی انتظامیہ نے تمام بازار اور تجارتی مراکز بند کرکے علاقے میں غیر اعلانیہ طور پر کرفیو نافذ کیا تھا۔

مہمند ایجنسی میں طالبان کے سربراہ کمانڈر عمر خالد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر مہمند میں ان کے خلاف کسی قسم کا آپریشن شروع کرنے کی کوشش کی گئی تو طالبان پشاور ، چارسدہ اور شبِ قدر میں سکیورٹی فورسز کے مراکز کو نشانہ بنائیں گے۔

اسی بارے میں
مہمند ایجنسی مدرسے پر حملہ
27 October, 2008 | پاکستان
مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ
26 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد