مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں اطلاعات کے مطابق ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ مہمند ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات نحقی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار دو نامعلوم حملہ آواروں نے نحقی چیک پوسٹ پر موجود خاصہ دار اور ملیشاء فورس کے اہلکاروں پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مبینہ خودکش حملہ آوار نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےحملے کی سخت مذمت کی ہے۔ صدر نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیےایک لاکھ روپےاور زخمیوں کیلیے پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں بارہ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں آٹھ ملیشیاء اور چار خاصہ دار فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں نحقی چیک پوسٹ مکمل طورپر زمین بوس ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی منتقل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازایں دور دور تک سنی گئیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملے کے بعد وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آنے سے ایک عام شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے بعد مہمند ایجنسی میں حکومتی چیک پوسٹوں اور سرکاری اہلکاروں پر حملوں میں کمی کی اطلاعات ہیں۔ | اسی بارے میں قبائلی علاقے: عام شہری کی ہلاکتیں14 March, 2008 | پاکستان مہمند جھڑپ ،ہلاکتوں میں اضافہ27 April, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: پانچ افراد ہلاک03 March, 2008 | پاکستان مہمند میں طالبان کی باہمی جھڑپ19 July, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی، قبائلی ملک ہلاک26 October, 2008 | پاکستان لوئی سم، ’عسکریت پسندوں کی سپلائی لائن کٹ گئی‘26 October, 2008 | پاکستان مہمند لڑائی: بیت اللہ کا نوٹس20 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||