خیبر ایجنسی، قبائلی ملک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پولیٹکل حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک قبائلی رہنما اور عالم دین مولوی جمعہ گل کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ حملے میں قبائلی مشر کے تین محافظ زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح جمرود تحصیل کے علاقے میں پیش آیا۔ ایک پولیٹکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کوکی خیل قبیلے کے ایک مشر اور عالم دین مولانا جمعہ گل جرگے میں شرکت کےلیے جارہے تھے کہ غنڈی بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے قبائلی رہنما موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔حملے میں قبائلی ملک کے تین محافظ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قبائلی رہنما کوکی خیل قبیلے کی تحصیل جمرود میں امن و امان کےحوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے ایک اہم رکن تھے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ چند سالوں سے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے۔ ایجنسی میں حکومت کی عملداری کمزور ہونے کی وجہ سے چنیدہ افراد کو قتل کرنے کے واقعات اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں طالبان کے خلاف عوامی ردعمل31 August, 2008 | پاکستان خیبر، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک08 July, 2008 | پاکستان خیبر آپریشن: رات بھر خاموشی29 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری29 June, 2008 | پاکستان باڑہ آپریشن: حکومت کا مقصد کیا ہے؟03 July, 2008 | پاکستان باڑہ: بازار کھل گئے، کرفیو میں نرمی06 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||