خیبر آپریشن: رات بھر خاموشی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کی جانب سے سنیچر کو تحصیل باڑہ میں شروع کیے جانے والے آپریشن میں حکومت نے ایک بڑے علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا اور مقامی لوگوں کے مطابق وہاں پر لشکرِ اسلام کے کئی مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کسی تنظیم کا نام لیا اور وہ مخالفین کا لفظ استعمال کر رہی ہے۔ اتوار کو پشاور میں ہنگامی طور پر بلائی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے سربراہ میجر جنرل عالم خٹک کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا سب سے بڑا مقصد پشاور کے مضافات میں گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر قابو پانا ہے۔
کارروائی کے دوران بہت کم اسلحہ استعمال ہوا ہے لیکن وہاں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں پہنچا دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرنٹیر کور کے تقریباً پانچ ہزار اہلکار اس کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے علاقے میں مزاحمت کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پشاور کے ارد گرد جرائم کی روک تھام ہے۔ لیکن حکومت کے مخالفین کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ لشکر اسلام تو اپنے حامیوں کو کہہ چکا ہے کہ حکومت کے خلاف نہ لڑیں۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور سوات کے مقابلے میں حکومت نے یہاں چند ہی گھنٹوں میں تیس کلومیٹر کے علاقے پر اپنا کنٹرول جما لیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ سب اتنا آسان تھا تو پولیٹکل انتظامیہ اپنے دفاتر تک محدود کیوں رہی۔ اس کے علاوہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اس کی روشنی میں مقای لوگوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کو بڑھاچڑھا کرپیش کیاجارہاہے۔ آپریشن بظاہر لشکرِ اسلام کے خلاف شروع کیا گیا ہے لیکن وہ ایک ہفتے سے تیرا میں اپنی مخالف تنظیم سے لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں اس علاقے سے اکثر لوگ تیرا ہی چلے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں خیبر ایجنسی میں مزید ہلاکتیں23 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی :سترہ خاصہ دار اغواء23 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں جھڑپیں، آٹھ ہلاک21 June, 2008 | پاکستان خیبر ایجنسی میں فائر بندی17 April, 2008 | پاکستان پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند 04 March, 2008 | پاکستان دو دھماکوں میں دو ہلاک23 January, 2008 | پاکستان پہلے چوکیوں کا خاتمہ پھربات چیت24 July, 2007 | پاکستان خیبر ایجنسی: لڑائی میں نو افراد ہلاک14 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||