دو دھماکوں میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی اور صوبہ سرحد کے ضلع کرک میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ خیبر ایجنسی کے پولٹیکل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات آٹھ بجے ضلع پشاور سے متصل تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جمرود کےتحصیلدار خالد کنڈی نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ بظاہر ایسا معلوم ہورہا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور کہیں جارہا تھا کہ حادثاتی طور پر اسکے جسم کے ساتھ بندھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا ہے جسکے نتیجے میں حملہ آور سمیت ایک راہ گیر ہلاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے اس سے تقریباً پچاس گز کے فاصلے پر خاصہ دار فورس کی ایک چوکی واقع ہے۔ دوسرا بم دھماکہ صوبہ سرحد کے ضلع کرک سے تقریباً چالیس کلومیٹر مغرب کی جانب بہادر خیل نامی گاؤں میں پاک فضائیہ کے سابق سکواڈن لیڈر کی رہائش گاہ کے سامنے ہوا ہے جس میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں آتش گیر مادے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کے بقول زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ | اسی بارے میں امام بارگاہ:خود کش حملہ، 10ہلاک17 January, 2008 | پاکستان خود کش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ19 January, 2008 | پاکستان دو آبادکار، ایک نیم فوجی ہلاک21 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||