BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 November, 2008, 08:34 GMT 13:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالیا، خانانی کی کراچی منتقلی

مناف کالیا فائل فوٹو
عدالت نے تین دنوں کا سفری ریمانڈ دے دیا
لاہور کے ڈسٹرکٹ وسیشن جج سید ناصر علی شاہ نے کرنسی سکینڈل میں ملوث جاوید خانانی اور مناف کالیا کو ایف آئی اے کراچی کی تحویل میں دیتے ہوئے انہیں لاہور سے کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جاوید خانانی اور مناف کالیا پاکستان کی ایک بڑی فارن کرنسی ایکسچینج کے ڈائریکٹر ہیں اور کرنسی کی سمگلنگ کی الزام میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

جمعرات کو ایف آئی اے لاہور نے جاوید خانانی ، مناف کالیا اور اسی مقدمہ کے ایک شریک ملزم طارق محمود کو ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ ایف آئی اے لاہور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی ہے اس لیے انہیں ان افراد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کے اس بیان پر ان تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کی۔ تاہم کمرہ عدالت میں ایف آئی اے کراچی کے اہلکاروں نے عدالت کو بتایا کہ جاوید خانانی اور مناف کالیا کے خلاف کراچی میں بھی ایک مقدمہ درج ہوا ہے اس لیے ان افراد کا سفری ریمانڈ دیا جائے تاکہ ان سے چھان بین کی جا سکے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کو اس معاملے پر سیشن جج سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر ایف آئی کراچی نے سیشن جج کو ملزموں کے سفری ریمانڈ کے لیے درخواست دی۔

سیشن جج لاہور نے ایف آئی اے کراچی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاوید خانانی اور مناف کالیا کا تین دنوں کا سفری ریمانڈ دے دیا تاکہ ملزموں کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جا سکے۔

ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ نےگوجرانوالہ کی ایک منی ایکسچینج کمپنی اور خانانی اینڈ کالیا کی فرنچائیز دنیا انٹرپرائز سے تعلق رکھنے والے طارق محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسی کمپنی کے رستم علی خان کو عدالت نے پچھلی سماعت پر ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

خیال رہے کہ غیرقانونی طور پر کرنسی بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے کرنسی سمگلنگ کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں جاوید خانانی کو لاہور اور مناف کالیا کو کراچی سےگرفتار کیا گیا جبکہ رستم علی خان اور طارق محمود کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مناف کالیا کو تفتیش کے لیے کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے لاہور کی تحویل میں تھے جو پہلے ہی ان کے ساتھی جاوید خانانی سے چھان بین کر رہی تھی۔

اسی بارے میں
’مزید گرفتاریاں ہوں گی‘
11 November, 2008 | پاکستان
کرنسی ملزم: ریمانڈ میں توسیع
10 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد