کرنسی سمگلنگ کے ملزم ریمانڈ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرنسی کی سمگلنگ کے ملزم جاوید خانانی کو پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔ جاوید خانانی کا تعلق ایک فارن ایکسچینج کمپنی سے ہے۔ غیرقانونی طور پر کرنسی بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایک فارن ایکسچینج کمپنی کے چار افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں جاوید خانانی کو لاہور جبکہ مناف کالیا کو کراچی سےگرفتار کیا گیاہے۔ ایف آئی اے نے خانانی اینڈ کالیا ( کے اینڈ کے) انٹرنیشنل فارن کرنسی ایکسچینج کمپنی کے جاوید خانانی کواتوار کوضلع کہچری لاہور میں سپیشل مجسریٹ کے سامنے پیش کیا اور تفتیش کے لیے ان کا ریمانڈ مانگا۔ سپیشل مجسریٹ میاں جاوید اکرم بیٹو نے جاوید خانانی کا ایک دن کا ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ جاوید خانانی کو پیر کو سپیشل جج سنیٹرل کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے ان کا مزید ریمانڈ لیا جائے گا۔ اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اعظم جوئیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور الیکٹرانک آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملزمان کی فرنچائزڈ کمپنیاں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں‘ اور ان کے بقول یہ جرم ناقابل ضمانت ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نےگوجرانوالہ میں فارن ایکسچینج کرنسی کے ایک آفس پر چھاپہ مارکر وہاں سے لاکھوں روپے کی مالیت کی غیرملکی کرنسی کے علاوہ کمپیوٹر اور دیگر دستاویز برآمد کر کے دو افراد کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں رُستم علی خان اور طارق محمود شامل ہیں۔ ان افراد کو ایف آئی اے کےصوبائی ہیڈ کوراٹر لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان افراد کی نشاندہی پر جاوید خانانی کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے ایک اور ساتھی مناف کالیا کو کراچی میں حراست میں لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کے اینڈ کے یعنی خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل پاکستان میں فارن کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور پاکستان میں فارن کرنسی ایکسچینج کے کاروبار پراس کمپنی کاچالیس فیصد کنٹرول ہے۔ | اسی بارے میں کرنسی سمگلنگ، چار افراد گرفتار08 November, 2008 | پاکستان کشمیر: مشترکہ کرنسی پر مِلا جُلا ردِ عمل18 April, 2008 | پاکستان افغانستان: اکیسں ٹن کرنسی سکے چوری 02 October, 2005 | پاکستان پاکستان: بیس روپے کے نوٹ کا اجراء05 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||