پاکستان: بیس روپے کے نوٹ کا اجراء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگر اس ماہ کی تیرہ تاریخ کے بعد آپ کو کوئی شخص بیس روپے کے نوٹوں کے ذریعے ادائیگی کرے تو گھبرائیے گا مت کیونکہ پاکستان کے سٹیٹ بینک نے تیرہ اگست سے ملک بھر میں بیس روپے کے نوٹ کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے گورنر عشرت حسین نے سرکاری ٹیلیویژن پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹ ملک کی آزادی کی سالگرہ سے ایک دن قبل جاری کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بیس روپے کے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ اس سال جون میں سٹیٹ بینک نے پانچ روپے کے نوٹ کی گردش ختم کرتے ہوئے پانچ روپے کا سکہ متعارف کروایا تھا۔ سٹیٹ بینک کے گورنر کے مطابق اس نوٹ کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور بینک کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایسی خاصیت ہو گی کہ بصارت سے محروم لوگ بھی اس نوٹ کو آسانی سے ہاتھ پھیر کر شناخت کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بینک کا کہنا ہے کہ عام لوگ بھی اس نوٹ پر پانی کے نشان اور سکیورٹی دھاگے کی وجہ سے جعلی نوٹ کے مقابلے میں با آسانی شناخت کر سکیں گے۔ بیس روپے کے نوٹوں کی چھپائی کا کام زوروں پر ہے تاہم ابھی تک اس نوٹ کا نمونہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||