خانانی اور ساتھیوں کا مزید ریمانڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہورکی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو مالیاتی سکینڈل میں ملوث ملزم جاوید خانانی اور ان کے دو ساتھیوں کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل کے دونوں مالکان یعنی جاوید خانانی اور مناف کالیا کو کرنسی کے مبینہ غیر قانونی لین دین کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے علاوہ گوجرانوالہ کے رستم علی خان اور طارق محمود بھی زیر حراست ہیں۔ جاوید خانانی، رستم علی خان اور طارق محمود کو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا تو ایف آئی اے کے وکیل مزمل حسین نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملزموں سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے اور مزید انتالیس ارب روپے برآمد کرنا چاہتی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے ملزموں کے مزید سات روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ جاوید خانانی کے وکیل نے کہا کہ اس تفتیش کے لیے جاوید خانانی اور دیگر ملزموں کی جسمانی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے یا عدالتی تحویل میں جیل بھجوادیا جائے۔ مقامی مجسٹریٹ نے تینوں ملزموں کا مزید تین تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ دیگرملزموں رستم علی خان اور طارق محمود کی ان کے وکیل سے ملاقات کروائیں۔ جاوید خانانی اس سے پہلے سات روز کا جسمانی ریمانڈ گزار چکے ہیں۔خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل کے دوسرے ڈائریکٹر مناف کالیا پہلے سے ہی سترہ نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
کے اینڈ کے یعنی خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل پاکستان میں فارن کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور پاکستان میں فارن کرنسی ایکسچینج کے کاروبار پراس کمپنی کاچالیس فیصد کنٹرول ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ان افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور الیکٹرانک آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملزمان کی فرنچائزڈ کمپنیاں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں‘۔ عدالت میں فاریکس ایسویشن آف پاکستان کے رہنما ملک بوستان اور دیگر کرنسی ڈیلر بھی موجود تھے۔ ملک بوستان نے کہا کہ کرنسی ڈیلر حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق کرنسی کا لین دین کرتے ہیں اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ ادھر مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حوالہ اور ہنڈی ملکی معشیت کے لیے کینسر ہیں اور وہ پاکستان میں حوالہ یا ہنڈی کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنکوں کو بھی ہدایت کررہے ہیں کہ وہ ترسیلات زر کا نظام بہتر کریں اور رقم اڑتالیس گھنٹے کے اندر ادا کی جائے۔ | اسی بارے میں کالیا کو رہا نہیں کیا جا رہا: رحمان ملک13 November, 2008 | پاکستان ’مزید گرفتاریاں ہوں گی‘11 November, 2008 | پاکستان کرنسی سمگلنگ کے ملزم ریمانڈ پر09 November, 2008 | پاکستان خانانی کے بعد کالیا بھی ریمانڈ پر11 November, 2008 | پاکستان کرنسی ملزم: ریمانڈ میں توسیع10 November, 2008 | پاکستان پاکستان: ڈالر لانے لیجانے کا کاروبار11 November, 2008 | پاکستان بینک ہراساں نہ کریں: ہائی کورٹ 12 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||