’پاکستان پر حملے رک جائیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں حکومت کی منتقلی ہو رہی ہے اور اس وجہ سے پاکستان کی سرحدوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ بات وزیر اعظم نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں ایک روز قبل بنوں میں ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ دوسری طرف پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈبلیو این پیٹرسن کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اُن سے بنوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کہا ’امریکی حکومت منتقلی کے دور سے گزر رہی ہے اور جونہی سینیٹر اوباما حلف اُٹھا لیں گے تو یہ حملے رُک جائیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ کہ انہوں نے امریکی حملوں کی مذمت مختلف پلیٹ فارمز سے کی ہے اور ’آج میں قومی اسمبلی میں بھی ان حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملے نا قابلِ برداشت ہیں اور حکومت ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کرے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان پر امریکی حملوں کے مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح ایف آر بنوں میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک حملہ کیا تھا جس نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے پر احتجاج کے لیے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔امریکی سفیر پر واضح کیا گیا کہ امریکی جاسوس طیاروں کی طرف سے پاکستانی حدود کی مسلسل خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں میزائل حملوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آسکتی ہے۔ وزارت خارجہ کے متعلقہ افسران نے اُنہیں بتایا کہ اس طرح کے حملے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں معاون ثابت نہیں ہوسکتے اور اس طرح کی کارروائیوں سے لوگوں میں امریکہ کے خلاف نفرت میں مذید اضافہ ہو رہا ہے۔ |
اسی بارے میں ’ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں‘20 November, 2008 | پاکستان وزیرستان: ڈرون حملےمیں 20 ہلاک26 October, 2008 | پاکستان جنرل پیٹریئس کی نئی حکمت عملی03 November, 2008 | پاکستان حملے اب ہی کیوں ہو رہے ہیں: فضل16 November, 2008 | پاکستان وزیرستان:میزائل حملہ، پانچ ہلاک16 October, 2008 | پاکستان میزائل حملے میں چار افراد ہلاک30 August, 2008 | پاکستان قبائلی علاقوں میں میزائل حملوں میں اضافہ15 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||