BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 November, 2008, 11:19 GMT 16:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل کیانی برسلز روانہ

جنرل پرویز اشفاق کیانی
جنرل کیانی نے حال میں کئی بیرونی دورے کیے ہیں
خطے کے پیچیدہ سلامتی کے معاملات اور بالخصوص پاکستان پر بغیر پائلٹ کے طیاروں سے حملوں کے بارے میں بات چیت کے لیے پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نیٹو کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہوگئے ہیں۔

جنرل کیانی نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل گیام پاؤلو کی دعوت پر ’چیفس آف ڈیفنس، کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ملکی مفادات کے پیش نظر خطے کی سلامتی کے پیچدہ معاملات اور انہیں ایک جامع سوچ سے حل کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق پاکستانی کمانڈر نیٹو کے حکام سے قبائلی علاقوں میں بعیر پائلٹ والے طیاروں سے حملوں سے پیدا ہونے والی الجھنوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملٹری کمیٹی، نیٹو کا اعلیٰ ترین مشاورتی فورم ہے، جس کے اجلاس مختلف معاملات پر وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے ہیں۔

پاکستان بری فوج کے سربراہ تین روزہ دورے پر آج برسلز پہنچیں گے اور امکان ہے کہ وہ بیس نومبر کو واپس وطن آئیں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حال ہی میں چین، ترکی اور سعودی عرب کے بھی دورے کیے ہیں۔

بعض دفاعی مبصرین کا خیال ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی کوشش ہوگی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ایک بڑے اتحادی نیٹو اور دیگر ممالک کے ذریعے امریکہ کی نئی انتظامیہ کو قائل کیا جاسکے کہ قبائلی علاقوں پر امریکی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پر بغیر پائلٹ طیاروں سے حملوں کے سوال پر برطانیہ، فرانس اور نیٹو کے کمانڈر پہلے ہی لا تعلقی ظاہر کر چکے ہیں اور ان کے مختلف نمائندے یہ بھی کہہ چکے ہیں وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
ان کیمرہ بریفنگ کی تیاریاں
07 October, 2008 | پاکستان
شدت پسندی کا سیاسی مقابلہ
29 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد