خطرات سے بچاؤ کا حل’قومی کوشش‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش تمام قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے واحد راستہ ایک جامع قومی کوشش ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات اور وزیرستان ایجنسیوں میں فوج کی تعیناتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ ملک کے اندر اور اردگرد سلامتی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے آنے والے برسوں میں فوج کے لیے اپنی سوچ پر روشنی ڈالی۔ سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے جنرل کیانی نے اعتراف کیا کہ ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ’سماجی، سیاسی، انتظامی اور فوجی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ بنانے سے امن و سلامتی کا دیرپا ماحول قائم ہوگا یہی عوام کی خواہش ہے اور ان کی حمایت اور تعاون فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج وطن کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کا عمل جاری ہے۔ آپریشنل تیاری میں اضافے اور تربیت پر زور دیتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ فوجیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے اس حوالے سے موجودہ سال کو’ایئر آف دی سولجر‘ قرار دیا گیا ہے۔ فوجیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے ایک جامع پیکج کے ذریعے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔ امن و امان کے قیام میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں فوج کی تعیناتی کا جائزہ لیتے ہوئے، جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مشکل صورتحال میں اہم ذمہ داریاں نبھانے پر فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان اس مشکل ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں اور اس اہم ذمہ داری کی کامیاب تکمیل کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ چند روز کے دوران سندھ میں امن و امان بحال کرنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کے کردار کو سراہا۔ | اسی بارے میں فوج صدر مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کرے: انٹرنیشنل کرائسس گروپ03 January, 2008 | پاکستان ’خوش طبع مگر خاموش، کام سے کام رکھنے والا‘28 November, 2007 | پاکستان نو برس کے بعد نیا آرمی چیف28 November, 2007 | پاکستان جنرل اشفاق پرویز کیانی پاکستان فوج کے نئے سربراہ28 November, 2007 | پاکستان شدت پسندی کا سیاسی مقابلہ29 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||