کوئٹہ میں تین افغان باشندے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افغان باشندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر وزیر خان ناصر نے بتایا ہے سریاب روڈ پر کشمیر آباد کے علاقے میں یہ تینوں افغان باشندے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندے شکل سے تاجک قبیلے کے نظر آتے تھے لیکن اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ کون لوگ تھے اور وجہ تنازعہ کیا تھی۔ سول ہسپتال میں موجود عملے نے بتایا ہے کہ تینوں افغان باشندے ہیں اور ان کے نام گل خان ' محمد حسن اور منظور احمد بتائے گئے ہیں اور تینوں کو جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی ہیں۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ | اسی بارے میں کوئٹہ شہر میں دھماکہ، دو ہلاک27 October, 2008 | پاکستان کوئٹہ: طلبہ تصادم میں متعدد زخمی16 October, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار02 October, 2008 | پاکستان ایف سی فائرنگ، خاتون ہلاک26 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، درجن بھرگرفتاریاں25 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ چھاؤنی: خود کش دھماکہ24 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں بم دھماکہ، پانچ ہلاک19 September, 2008 | پاکستان کوئٹہ: دھماکہ خیز مواد برآمد16 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||