BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2008, 07:39 GMT 12:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ شہر میں دھماکہ، دو ہلاک

کوئٹہ میں دھماکے شہر کے مصروف ترین علاقے میں ہوا
کوئٹہ میں لیاقت پارک اور میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے دھماکہ ہوا ہے جس سے دو افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس افسر وزیر خان ناصر نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک چھوٹی ایف ایکس گاڑی میں رکھا گیا تھا جس سے ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوئے ہیں۔

دھماکے سے پانچ گاڑیاں اور چار رکشے جل گئے ہیں جبکہ قریب کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ کوئی ایک بجے کے لگ بھگ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس دھماکےکے پیچھے کس کا ہاتھ ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جیسے ہی دھماکہ ہوا تو وہ دھماکے کی جگہ سے کچھ دور تھے لیکن مٹی اور گاڑیوں کے ٹکڑے ان پر گرے ہیں اور انھیں ایسا لگا جیسے کوئی زور دار ہوا انھیں دھکے دے رہی ہو۔

جس جگہ دھماکہ ہوا ہے اس جگہ کے قریب ضلع کچہری عدالتیں اور گرائمر سکول واقع ہے جبکہ اس سڑک کے دونوں جانب گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں اور اس روڈ پر صبح سے سکولوں اور دفاتر کی چھٹی کے وقت تک کافی رش رہتا ہے اور ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ لیاقت پارک ضلعی حکومت کے زیر انتظام ہے اور یہ فیمیلیز کے لیے ہی مختص ہے ۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دھماکے سے آٹو رکشہ اور گاڑیوں کو لگنے والی آگ بجھاتی رہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے جنھیں لاؤڈسپیکر پر اعلان کرکے دھماکے جگہ سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی رہی۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں پہلی مرتبہ ایسا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے جس سے آگ بھڑک اٹھی ہے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سول ہسپتال میں موجود عملے نے بتایا ہے کہ ایک لاش کے دونوں ہاتھ غائب تھے اور پیچھے سر نہیں تھا جبکہ چہرہ قابل شناخت تھا۔

اسی بارے میں
ایف سی فائرنگ، خاتون ہلاک
26 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد