’چوہدری وعدے سے پھر گئے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ قاف کے رہنما حامد ناصر چھٹہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران پارٹی کے بحران کے حل کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے وعدے سے پھر گئے ہیں۔ جبکہ چوہدری شجاعت حسین پارٹی کے تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتے ہیں۔ بدھ کی رات گئے اسلام آباد میں مسلم لیگ قاف کے سینیئر رہنما اور پارٹی قیادت سے ناراض اراکین کے سربراہ حامد ناصر چھٹہ نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہ مسلم لیگ قاف صدارتی انتخاب کے بعد سے شدید بحران کا شکار ہے جس کے حل کے لیے متعدد بار پارٹی کے اجلاس کرنے کے بعد جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ایک پارٹی میٹنگ میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن آج چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چوہدری پرویز الہی نے کمیٹی بنانے کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ مسلم لیگ قاف کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کے کمیٹی بنانے کے فیصلے پر صوبائی صدر چوہدری پرویز الہی نے اثر انداز ہوتے ہوئے کمیٹی بنانے کا اعلان موخر کر دیا۔ حامد ناصر چھٹہ کے مطابق چوہدری برادران اپنے وعدے سے پھر چکے ہیں اور اب فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا اور اگر یہ اجلاس جلد طلب نہ کیا گیا تو ہم ریکوزیشن کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی مسلم لیگ قاف کو متحد رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ مقامی میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ قاف میں اس وقت پارٹی کی قیادت کے حوالے سے شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور قاف لیگ کے چند رہنماؤں کا کہنا ہے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی وجہ سے پارٹی بحران کا شکار ہوئی اور اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی۔اس لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ حامد ناصر چھٹہ نےپریس کانفرس میں مزید کہا کہا کہ مسلم لیگ قاف میں اس وقت وفاق اور صوبہ پنجاب میں دو الگ الگ فاروڈ بلاک بن چکے ہیں جن میں سے ایک کا پییپلز پارٹی کے ساتھ جبکہ ایک فاروڈ بلاک کا مسلم لیگ نواز کے ساتھ رابط ہے تاہم انہوں نے فاروڈ بلاک کے اراکین کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ حامد ناصر چھٹہ کے مطابق چوہدری برادران کے اس وقت پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں۔جبکہ پارٹی کی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پارٹی کے قانون کے مطابق دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اس لیے وہ دوبارہ صدر نہیں بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اس وقت ایک نئے چہرے کی ضرورت ہے۔اور وہ چہرہ ایسا ہونا چاہیئے جو کسی کے بھائی یا باپ کی جگہ سنبھالنے نہ آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران مسلم لیگ قاف کے فاررڈ بلاک کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کر سکتے کیونکہ قانون کے مطابق ابھی تک انہوں نے پارٹی کے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ واضع رہے کہ پریس کانفرس میں حامد ناصر چھٹہ کے ساتھ سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی اور سمیرا ملک سمیت دس مسلم لیگی رہنما شامل تھے۔ جبکہ چند روز قبل چوہدری برادران نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سمیرا ملک کو پارٹی کے شعبہ خواتین کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ | اسی بارے میں قاف لیگ کی تنظیمِ نو کی تیاریاں 07 November, 2008 | پاکستان پی ایم ایل کیو دھڑوں میں ملاقات07 November, 2008 | پاکستان ’پارٹی ڈِسپلن پر ایکشن لیں گے‘02 November, 2008 | پاکستان کسی سے اتحاد نہیں ہو گا: پرویز01 November, 2008 | پاکستان مشرف آئین بچانے کے لیے تعاون نہیں‘10 November, 2008 | پاکستان کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ27 September, 2008 | پاکستان پنجاب، اتحاد بچانے پربات چیت 23 September, 2008 | پاکستان لاہور میں افطاریوں کی سیاست18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||