BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 November, 2008, 14:21 GMT 19:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پارٹی ڈِسپلن پر ایکشن لیں گے‘

مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی
حکومت آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانے: پرویز الہی
مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ٹکٹ سے منتخب ہونے والے چند مفاد پرست لوگ وزارتیں حاصل کرنے کے لیے سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں تاہم سیاسی لوٹوں کے خلاف قانون کے مطابق ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں ضلعی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پارٹی میں موجود ایسے لوگوں کے خلاف واضح اور سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو فارورڈ بلاک اور ’لوٹا کریسی‘ کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ پارٹی کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر وزارتوں کے لالچ میں سیاسی وفا داریاں تبدیل کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب مخالف چوہدری پرویز الہی کے مطابق چند لوگوں کے دھوکہ دینے سے نہ صرف پارٹی کی بد نامی ہو رہی ہے بلکہ ایسے لوگ چاہے کسی بھی جماعت میں ہوں ان کی وجہ سے عوام کا سیاست دانوں پر سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے۔

 قانون کے مطابق سیاسی لوٹوں کے خلاف ریفرنس جلد تیار ہوجائے گا اور جلد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی تعداد اور ناموں سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سیاسی لوٹوں کے خلاف ریفرنس جلد تیار ہوجائے گا اور جلد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی تعداد اور ناموں سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق مسلم لیگ قاف کی شعبۂ خواتین کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کو پارٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جنہوں نے چند روز قبل صدر آصف زرداری کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز مسلم لیگ قاف کے ناراض اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کرتی رہتی ہیں۔ جبکہ اس سال ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ قاف کے امیدوار کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارٹی کے کل نوے ووٹوں میں سے صرف چونتیس ووٹ ملے تھے۔

پریس کانفرس میں چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض حاصل کرنے کے لیے چھوٹے کسانوں پر اٹھارہ فیصد ٹیکس لگانے کی شرط پر آمادہ ہو گئی ہے جس سے صرف پنجاب میں بارہ ایکٹر زرعی رقبے کے مالک اکیانوے فیصد کسان متاثر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر فیصلے کرنے کی بات کرتی ہے تو آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت پر سینیٹ میں بحث کی جائے۔ جبکہ اس ماہ سینیٹ کے دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کی جماعت چھوٹے کسانوں پر ٹیکس لگانے کی شرط ماننے کے فیصلے کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھی اٹھائے گی۔

چوہدری پرویز الہی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں متفقہ قرارداد منظور ہونے کے باوجود حکومت اس پر عمل درآمد کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آئے روز ہمارے شہریوں کو میزائل حملوں میں ہلاک کر رہا ہے تاہم حکومت کی امریکہ کے سامنے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد