BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2008, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرویزالٰہی اپوزیشن قیادت سے مستعفی

پرویز الٰہی
موجودہ سیاسی حالات میں محاذ آزائی نہیں چاہتے:پرویز الٰہی
مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل سید مشاہد حسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ چودھری پرویز الہٰی قائدِ حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ان کے بقول چودھری پرویز الٰہی نے اپنا استعفٰی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے نئے دعویدار منظر عام پر آئے ہیں اور وہ ان حالات میں محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتائج کے مطابق نشستوں کے اعتبار سے مسلم لیگ نون قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور سامنے آئی تھی لیکن پیپلزپارٹی کے ساتھ حکمران اتحاد میں شامل ہونے کی وجہ سے قائدِ حزب مخالف کا عہدہ مسلم لیگ قاف کے حصہ میں آیا جو نشستوں کے لحاظ سے قومی اسمبلی میں تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو ایک درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے اس لیے ان کی جماعت کے پارلیمانی لیڈر چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی میں نیا قائد حزب مخالف مقرر کیا جائے۔

ادھر مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب مخالف مسلم لیگ قاف کے ہی رہیں گے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گزشتہ دنوں میں ان کی جماعت کے پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ نون کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے دنوں گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پیدوار میاں منظور وٹو نے چودھری برادران کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ سے بھی ملاقات کی تھیں۔

چودھری شجاعت حسین نے ملاقاتوں کے بارے میں کہا کہ’بات چیت ہوتی ہے اس سے یہ تصور نہ کیا جائے کہ ہم کسی ایک جماعت کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں‘۔ ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بیان بازی کو چھوڑ کر قومی سوچ کو سامنے رکھیں اور اسی کے تحت کام کریں۔

جب سے ان پوچھا گیا کہ اگر پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے تو مسلم لیگ قاف کا کیا کردار ہوگا تو چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے کچھ نہیں ہونا چاہیے تاہم اگر کچھ جمہوری طریقہ سے ہوتا ہے تو مسلم لیگ قاف اس بارے میں فیصلہ کرے گی کہ اسے کیا کرنا ہے۔

اسی بارے میں
حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا
25 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد