مسلم لیگی وزراء کے استعفے منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مشورے پر پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے نو وفاقی وزراء کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزراء نے بارہ مئی کو اُس وقت اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا جب پاکستان پیپلز پارٹی نے ’معاہدے‘ کے باوجود افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدالتوں کے معزول ججوں کو بحال نہیں کیا تھا۔ ان وزراء میں چوہدری نثار علی خان، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، تہمینہ دولتانہ اور رانا تنویر حسین شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ان وزراء نے اپنے استعفی وزیر اعظم کو دئیے تھے تو انہوں نے ان کو قبول نہیں کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہونے والی پاکستان مسلم لیگ ن کو اتحاد میں واپس آنے اور وزارتیں دوبارہ سنبھالنے کے لیے کہتی رہی لیکن مسلم لیگ نواز ججوں کی بحالی کے مؤقف پر قائم ہے۔ چند روز قبل جب میاں نواز شریف نومنتخب صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دینےگئے تو اُس دوران بھی وزیر اعظم اور آصف علی زرداری نے انہیں کابینہ میں واپسی کے لیے کہا تھا تاہم مسلم لیگ ن نے کابینہ میں واپس آنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے وفاقی حکومت کمزور ہو۔
وفاقی حکومت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزراء کی علیحدگی کے بعد اس جماعت کے ارکان پارلیمنٹ پاکستان پیپلز پارٹی پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ بھی اخلاقی طور پر پنجاب حکومت سے علیحدہ ہوجائیں کیونکہ صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے سنیئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے ان وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کی جائے گی اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو بھی وفاق میں وزارتیں دی جائیں گی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور جمعت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کو بھی کچھ مزید وزارتیں ملیں گی۔ | اسی بارے میں کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان12 May, 2008 | پاکستان 14 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھایا22 April, 2008 | پاکستان مسلم لیگ نون کی کابینہ میں واپسی08 August, 2008 | پاکستان اتحاد میں واپسی نہیں، نواز شریف08 September, 2008 | پاکستان نواز شریف سے معذرت: زرداری25 August, 2008 | پاکستان حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا25 August, 2008 | پاکستان معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان سیاسی قیادت کے اہم مذاکرات 22 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||