BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 August, 2008, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاسی قیادت کے اہم مذاکرات
نواز شریف اور زرداری
’اہم معاملات میں عدم اتفاق کی وجہ سے تشدد سے نمٹنے کے لیے پالیسی میں تاخیر ہو رہی ہے‘
پاکستان کے اعلیٰ سیاسی رہنماء ملک کی مخلوط حکومت کو معزول ججز کی بحالی اور نئے صدر کے انتخاب سے متعلق درپیش مشکلات کے بارے میں جمعہ کو مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ(ن) کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر جمعہ تک معزول ججوں کی بحالی کا فیصلہ نہ کیا گیا تو ان کی جماعت حکمراں اتحاد کا ساتھ چھوڑ دے گی۔

سیاسی رہنماؤں کے سامنے ججوں کی بحالی کے علاوہ دوسرا مسئلہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے استعفے کے بعد ملک کے نئے صدر کا فیصلہ کرنا ہے۔ اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولنگ چھ ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے بتایا کہ پاکستان کا نیا صدر منتخب کرنے کے لیے کاغذات نامزدگی چھبیس اگست دن بارہ بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

حکمران اتحاد میں شامل سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیادہ تر ارکان اپنی جماعت کے رہنماء آصف علی زرداری کو ملک کا صدر بنانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نواز شریف کا خیال ہے کہ صدر کے لیے متفقہ امیدوار چنا جائے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں اس بات پر بھی عدم اتفاق ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے یا نہیں۔ پیپلزپارٹی اس کے حق میں نہیں جبکہ نواز شریف کی جماعت کا خیال ہے ان کے خلاف آئین کو پامال کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے۔
ہمارے نامہ نگار اعجاز مہر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ ملک کا نیا صدر بلامقابلہ منتخب ہو۔ اس حکمران جماعت کی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعہ کو ہو رہا ہے جس میں صدارتی امیدوار کے بارے میں غور ہوگا۔

اسلام آباد میں نامہ نگار چارلز ہیویلینڈ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں اہم معاملات میں عدم اتفاق کی وجہ سے ملک میں جاری تشدد سے نمٹنے کے لیے پالیسی بننے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پاکستان میں جمعرات کو ایک خودکش حملے میں ستر لوگ مارے گئے۔ اس سے پہلے منگل کو ڈیرہ اسمعیل خان میں اسی طرح کے ایک حملے میں بتیس لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں اس بات پر بھی عدم اتفاق ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے یا نہیں۔ پیپلزپارٹی اس کے حق میں نہیں جبکہ نواز شریف کی جماعت کا خیال ہے ان کے خلاف آئین کو پامال کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

جمعرات کو پاکستان میں اعلیْ عدلیہ کی بحالی کے لیے وکلاء نے ہفتہ وار ملک گیر احتجاج کیا اور صدر پرویز مشرف کے مستعفیْ ہونے کے بعد اپنے مطالبات اور نعرے کو نئے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔

پاکستان بارکونسل کے فیصلے کی روشنی میں وکیلوں نے ہڑتال کی اور احتجاجی اجلاسوں کے بعد ریلیاں نکالیں۔ صدر پرویز مشرف کے استعفیْ دینے کے بعد وکلاء کا یہ پہلا ہفتہ وار احتجاج تھا جس میں وکیلوں نے گو مشرف گو کی جگہ سابق صدر کے خلاف کارروائی کرنے کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ صدر مشرف کے استعفٰی کے بعد ججوں کی بحالی کے حوالے سے حکمران اتحاد کا اجلاس دو دن جاری رہنے کے بعد کسی فیصلے پر پہنچے بغیر منگل کو ختم ہوگیا تھا۔ اس اجلاس کے پہلے دن وزیرِ قانون اور پی پی پی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ ججوں کی بحالی کے بارے میں فیصلہ منگل تک کر لیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا۔

اجلاس کے خاتمے پر کہا گیا کہ بات چیت میں شامل دو چھوٹی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور قبائلی علاقے کے اراکین نے معزول ججوں کی بحالی اور دیگر معاملات پر پارٹی کے اندر اور ایک دوسرے سے مشاورت کے لیے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔ یہ تین روزہ مہلت بھی جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔

جسٹس خواجہ شریف’آمر کو سزا دیں‘
’فوج کا غیر جانبدارانہ کردار خوش آئند‘
سابق صدر پرویز مشرفمشرف کے نو سال
آرمی چیف سےملک کے صدر کی کرسی تک
مشرفمشرف کا استعفیٰ
کوئی مخصوص فارمولا پیش نہیں کیا: برطانیہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد