’پنجاب میں پی پی پی سے الحاق ممکن‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب کی سطح پر ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات بی بی سی اردو سروس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اتوار کو کہی۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا موجودہ صورتحال میں اس بات کے امکانات ہیں کہ ان کی جماعت پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل ہو جائے گی کہا کہ وفاق میں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن پنجاب میں صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہاں ہمارے جو لوگ ہیں ان کا خیال ہے کہ پنجاب کی سطح پر پیپلزپارٹی کے ساتھ ان کا الحاق ہو سکتا ہے‘۔ اس سوال کے جواب میں کہ پی پی پی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری ان کی جماعت کو ’قاتل لیگ‘ کہہ چکے ہیں پرویز الہی نے کہا کہ ’ہمیں تو کوئی شوق نہیں ہے بیٹھنے کا وہ سارے لوگ خود ہی ہم سے رابطہ کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے الحاق کے طریقہ کار کے بارے میں کہا کہ یہ تو ابھی دور کی بات ہے اور جب سلسلہ آگے بڑھے گا تو فیصلہ ہوگا۔ پرویز الہی نے کہا کہ ’ہماری تعداد اور پی پی پی کی تعداد ملائی جائے تو ہماری اکثریت بنتی ہے اور نون والوں کے ارکان تیرہ کم ہیں‘۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کا علیحدہ تشخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ فرعونیت کے آخری خانے کےاوپر بیٹھے ہیں جو نون والے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جب ان کو ’بھاری مینڈیٹ‘ ملتا ہے تو یہ اس کے ’دباؤ سے نکل ہی نہیں سکتے‘۔ | اسی بارے میں مسلم لیگی وزراء کے استعفے منظور13 September, 2008 | پاکستان انتخابات میں مسلم لیگ(ق) کا نقصان07 September, 2008 | پاکستان حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا25 August, 2008 | پاکستان نواز لیگ حکمران اتحاد سے علیحدہ 25 August, 2008 | پاکستان ’پرویز مشرف اب کھیل کھیلیں گے‘20 August, 2008 | پاکستان ملک قیوم مستعفی، کھوسہ اٹارنی جنرل20 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||