حکومت وعدہ کر کے پھر گئی: کرد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر علی احمد کُرد نے کہا کہ حکومت افتخار محمد چوھدری سمیت دیگر معزول ججوں کو بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو وکلاء عدالتوں کی تالہ بندی کی کال دے سکتے ہیں۔ سنیچر کو معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں عدالتوں کی تالہ بندی کا فیصلہ وہاں کی مقامی وکلاء تنظیم کا ہے اور اس میں وکلاء کی قومی رابطہ کونسل کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ اگر مرکزی سطح پر وکلاء تنظیم نے عدالتوں کی تالہ بندی کی بات کی تو پھر سپریم کورٹ سمیت پورے ملک میں عدالتوں کی تالہ بندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت افتخار محمد چوھدری سمیت دیگر معزول ججوں کی بحالی کے وعدے کر کے اُس سے پھر چکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ کے صدر سردار عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ اگر معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری بحال نہ ہوئے تو وکلاء جیل بھرو تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اُدھر معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری سنیچر کو سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور اُن کے قافلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد اور سابق صدر چوھدری اعتزاز احسن سمیت دیگر وکلاء رہنما اور مختلف بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء بھی شامل ہیں۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کا قافلہ جی ٹی روڈ سے سیالکوٹ کی طرف رواں دواں ہے ۔ اس موقع پر سڑک کے دونوں جانب استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر وکلاء کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکن اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے جنہوں نے معزول چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے اور لوگ اُن کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ پنجاب حکومت نے افتخار محمد چوھدری کو چیف جسٹس کا پروٹوکول دیا ہے اور اُن کے اردگرد پولیس کے کماڈوز تعینات کر دیئےگئے ہیں۔ معزول چیف جسٹس سیالکوٹ بار سے خطاب سے پہلے گـجرات اور گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار سے بھی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے گذشتہ برس تین نومبر میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے افتخار محمد چوھدری سمیت اعلی عدالتوں کے ساٹھ ججوں کو معزول کردیا تھاجن میں سے متعدد ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھا لیا ہے۔ | اسی بارے میں عدالتوں کی تالابندی پر مقدمات07 November, 2008 | پاکستان وکلاء جدوجہد جاری رہے گی: کرد03 November, 2008 | پاکستان پارلیمنٹ کے سامنے وکلا دھرنا جاری03 November, 2008 | پاکستان ایمرجنسی - تین نومبر کو وکلاء کا یومِ سیاہ02 November, 2008 | پاکستان عبدالحمید ڈوگر کے استعفے کا مطالبہ30 October, 2008 | پاکستان اصل چیف جسٹس افتخار ہی: کرد 28 October, 2008 | پاکستان سپریم کورٹ بار، ووٹنگ ختم27 October, 2008 | پاکستان آئین بحال نہیں ہے: جسٹس افتخار20 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||