گیس فیلڈ: نجکاری کے خلاف احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سب سےبڑی گیس فیلڈوں میں سے ایک قادر پور گیس فیلڈ کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف سندھی قومپرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے دھرنا دیا ہے۔ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دھرنے کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی ہے۔ قادر پور گیس فیلڈ کی نجکاری کے خلاف دھرنے کی قیادت سندھی قومپرست رہنماء جی ایم سید کے پوتے جلال محمود شاہ نےکی ہے۔ ایس یو پی کے صوبے بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنوں نے گھوٹکی میں دھرنا دیکر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل کردی۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین جلال محمود شاہ، زین شاہ اور دیگر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سےنجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جلال شاہ کا کہنا تھا کہ قادر پور گیس فیلڈ کی نجکاری صوبے کےمعدنی وسائل کی نیلامی کے مترادف ہے۔ قادرپور گیس فیلڈ پاکستان کی سب سے بڑی منافع بخش گیس فیلڈوں میں سےایک ہے جہاں دریافت کیے گئے سات میں تین یونٹس سے پیداوار ہو رہی ہے۔ اندازے کے مطابق تین یونٹس کا یومیہ منافع نو کروڑ روپیہ کے قریب ہے۔ جلال شاہ کا کہنا تھا کہ جب قادرپور کے ساتوں یونٹس کام کرنا شروع کردیں گے تب گیس فیلڈ کی یومیہ بچت پچاس کروڑ روپیہ ہوجائیگی۔ حکومت پاکستان نے قادر پور گیس فیلڈ کی نجکاری کا اعلان کیا ہے جبکہ اس حکومتی فیصلہ کےخلاف مزدور یونین اور قومپرست جماعتوں نے گزشتہ چند روز سے تحریک شروع کر رکھی ہے۔ گھوٹکی میں سندھی قومپرست جماعت ایس یو پی کے دھرنےمیں پیپلزپارٹی سے وابستہ مزدور رہنماؤں نےبھی شرکت کی ہے۔ جلال شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے عوام سے روزگار دینے کے انتخابی وعدے کیے تھے مگر اب وہ مزدوروں سے روزگار چھین کر وعدے خلافی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت صوبہ کےمعدنی وسائل کی بقول ان کے نیلامی برداشت نہیں کریگی اور قادرپور کے مزدوروں کے ساتھ مل کر احتجاج کریگی۔ | اسی بارے میں معاشی مشکلات، نجکاری کا فیصلہ04 September, 2008 | پاکستان ’نجکاری کا فی الحال ارادہ نہیں‘28 May, 2008 | پاکستان قیمتوں میں ابہام، مالکوں کے مزے02 July, 2008 | پاکستان فیصل آباد: صنعت کاروں کا احتجاج11 July, 2008 | پاکستان ڈیزل، مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول سستا 15 September, 2008 | پاکستان بجلی کے بعد اب گیس کا بحران؟25 October, 2008 | پاکستان پاک ایران انڈیا گیس لائن معاہدہ25 April, 2008 | پاکستان برسوں بعد بھی وعدے وفا نہ ہوئے23 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||