سوات، اہلکاروں سمیت دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک جھڑپ میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ سوات کے ضلعی پولیس افسر دلاور بنگش کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے سر سینڑی میں پیش آیا جبکہ لڑائی رات گئے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کاایک قافلہ اسلحہ اور راشن لیکر کبل سے توتانو بانڈے جارہا تھا کہ سر سینڑی کے مقام پر مسلح طالبان نے قافلے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس میں دو ایف سی اہلکار موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد قافلے پر راکٹ فائر کئے گئے جس سے سرکاری گاڑیوں میں موجود اسلحہ میں آگ لگنے سے تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اور اس طرح یہ جھڑپ رات گئے تک جاری رہی۔ دلاور بنگش نے بتایا کہ حملے میں اے ایس آئی نور زمان سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں سات عسکریت پسند بھی مارے گئے جبکہ ایک طالبان کمانڈر سردار علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم دوسری طرف سوات میں طالبان کے ترجمان مسلم خان نے اس حملے میں پندرہ سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں پانچ طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ایف سی کے ایک اہلکار کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قافلے پر حملے کے بعد وہاں آگ لگ گئی اور دونوں جانب شدید فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں بدھ کی دوپہر تک سرسینڑی میں پڑی رہیں ۔ تاہم بعد میں سوات امن کمیٹی کے ارکان نے جائے وقوعہ جاکر لاشیں اٹھائیں اور سکیورٹی فورسز کے حوالے کیں۔ | اسی بارے میں سوات میں’ شہری‘ ہلاکتیں20 October, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس جنگجو ہلاک19 October, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان چار شدت پسند، دو شہری ہلاک14 October, 2008 | پاکستان سوات میں آپریشن کا ایک سال14 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان سوات : تھانے پر خود کش حملہ16 October, 2008 | پاکستان سوات، باجوڑ، ’تیرہ شدت پسند ہلاک‘13 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||