برجیوں کی تعمیر جاری رہیگی: بھارت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایڈیشنل آئی جی یو کے بنسال نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر برجیوں کی تعمیرات جاری رہیں گی کیونکہ ہر گز اور ہر فٹ پر پہرے کے لیے فوجی بٹھانا ممکن نہیں ہے۔ وہ اس بارہ رکنی انڈین وفد کے سربراہ ہیں جو پاکستان رینجرز سے ایک خصوصی ملاقات کے لیے پیر کی صبح لاہور پہنچا۔ پاکستان رینجرز کے حکام نے واہگہ سرحد پر ان کا استقبال کیا۔ انڈین وفد کے سربراہ یوکے بنسال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا نے خاردار تار بھی لگائی ہے اور برجیوں کی تعمیر بھی جاری ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں جرائم پیشہ افراد قانون شکنی سے باز نہیں آتے۔ جرمنی میں دیوار تک بنا دی گئی تھی لیکن پھر بھی لوگ اسے پھاندتے تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی فورسز کو ملکر سرحد عبور کرنے کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انسداد کرنا ہوگا‘۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’قیدیوں کی رہائی میں بارڈر سکیورٹی فورسز کا کوئی کردار نہیں ہے اور یہ دونوں حکومتوں کا باہمی معاملہ ہے‘۔ بی ایس ایف کے وفد کے سربراہ نے ایک پاکستانی قیدی کی بھارتی جیل میں حالیہ ہلاکت سے متعلق پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ لاہور میں پاکستان رینجرز اور انڈیا کی سرحد سکیورٹی فورسز کا پیر سے شروع ہونے والا اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ پاکستان رینجرز کے بریگیڈئر شفقت نواز نے کہا کہ اجلاس میں دیگر سرحدی امور کے علاوہ غلطی سے سرحد پار کرجانے والے شہریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ |
اسی بارے میں سرحد پر دونوں طرف سے فائرنگ09 May, 2008 | انڈیا جموں:سرحد پر باڑ سے جانور پریشان08 May, 2008 | انڈیا سرحدوں کے پار غم کی داستان09 December, 2007 | انڈیا سرحد پر سابق جنرل کا مجسمہ14 November, 2007 | انڈیا ’ترقی سرحد پر بھی نظرآنی چاہیے‘10 October, 2007 | انڈیا سرحدیں بےمعنی ہونی چاہئیں: انڈیا 05 December, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||