BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ: مزید 28 ہلاکتوں کا دعویٰ

فوجی
فوج نے ایک ماہ میں سینکڑوں شدت پسندوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ جمعہ کو سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو فوجی افسران اور پچیس طالبان سمیت اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ضلع سوات میں طالبان نے ایک شخص کو چوری اور قتل کے الزام میں سزا دیتے ہوئے سرِ عام گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

فرنٹیئر کور میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو سکیورٹی فورسز نے صدر مقام خار سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور رشکئی اور لوئی سم کی طرف پیشقدمی کرتے ہوئے ان علاقوں کے مغربی اور شمالی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں دعوی کے مطابق پچیس طالبان مارے گئے ہیں۔ بیان میں دو افسروں اور ایک سپاہی کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ان حکومتی دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

طالبان
پکڑے گئے طالبان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں

طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومتی دعؤوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھی گزشتہ تین ہفتوں سے سکیورٹی فورسز کی سخت مزاحمت کر رہے ہیں اور انہیں رشکئی میں ہی الجھا کے رکھا ہے۔

دوسری طرف ضلع سوات میں طالبان نے تحصیل مٹہ کے شین پوڑئی کے بازار میں ایک مقامی شخص خیرو کو ’قتل اور چوری‘ کے مبینہ الزام میں سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کہ خیرو نامی شخص طالبان کی روپ میں مبینہ طور پر چوری کرتا تھا جس پر گرفتاری کے بعد قتل کا الزام بھی ثابت ہوگیا تھا۔

ان کے مطابق طالبان شوری نے اسے قتل کرنے کی سزا سنائی جس کے بعد اسے جمعہ کی شام بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

یاد رہے طالبان نے جمعرات کو دو افراد کو مبینہ طور پر’ مردہ بھینس‘ کا گوشت بیچنے پر پچیس پچیس کوڑے مارے تھے جبکہ آٹھ دن قبل بھی دو افراد کو بھرے مجمع کے سامنے کوڑوں کی سزا دی تھی۔

سوات کی تحصیل مدین میں بھی اطلاعات کے مطابق جمعہ ہی کو ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک بچہ اور خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔

اسی بارے میں
باجوڑ آپریشن، مزید سات ہلاک
26 September, 2008 | پاکستان
’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘
15 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد