ڈوگر عمرے پر، رضا چیف جسٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سعودی عرب روانگی کے بعدسپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس سردار رضا خان نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے اُن سے حلف لیا۔ جسٹس سردار محمد رضا خان کے قائمقام چیف جسٹس کے حلف اُٹھانے کے بعد معزول ججوں کی بحالی کے سلسلے میں چلائی جانے والی تحریک میں شامل وکلاء کے وہ تمام خدشات غلط ثابت ہوگئے ہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ معزول ججوں کے دوبارہ حلف اُٹھانے سے اُن کی سنیارٹی متاثر ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے دوری کی وجہ سے انہوں نے معزولی کا وقت بڑی اذیت میں گُزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف پانچ دن کے لیے چیف جسٹس بنے ہیں۔ جسٹس سردار رضا خان نے کہا کہ انہیں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے تین نومبر سنہ دو ہزار سات میں ملک میں ایمرجنسی لگانے کے بعد سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت جن بارہ ججوں کو معزول کر دیا گیا تھا اُن میں جسٹس سردار رضا خان بھی شامل ہیں۔ ان معزول ججوں میں سے اب تک پانچ معزول جج حلف اُٹھا چکے ہیں جن میں قائمقام چیف جسٹس سردار رضا خان کے علاوہ جسٹس میاں شاکر اللہ جان، جسٹس ناصر الملک، جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس جمشید علی شامل ہیں۔ جسٹس جمشید علی چند دنوں بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ حلف اس لیے اُٹھایا ہےکہ وہ ایک ریٹائرڈ جج کہلانا چاہتے ہیں معزول نہیں۔ جن ججوں نے ابھی تک حلف نہیں اُٹھایا اُن میں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس خلیل الرحمن رمدے، جسٹس راجہ فیاض اور جسٹس چوہدری اعجاز شامل ہیں جبکہ جسٹس بھگوان داس اور جسٹس فلک شیر جنہیں تین نومبر کو معزول کردیا گیا تھا، اپنی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے معزولی کے بعد پاکستان پریس کونسل کے چیئرمین کی حثیت سے چارج سنبھال لیا تھا تاہم وزیراعظم کی طرف سے معزول ججوں کی نطر بندی کے خاتمے کے احکامات کے بعد انہوں نے اس عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جاوید اقبال کے بحال نہ ہونے کی صورت میں جسٹس سردار رضا خان ہی پاکستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر آئندہ سال مارچ میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں مزید چار ججوں نےحلف اٹھا لیا20 September, 2008 | پاکستان سپریم کورٹ، مزید ججوں کی تعیناتی19 September, 2008 | پاکستان وزیرقانون اور اے جی پی پر پابندی 18 September, 2008 | پاکستان انکاری ججوں کی اکثریت واپس18 September, 2008 | پاکستان جسٹس صبیح کو بھی پیشکش ہوگئی18 September, 2008 | پاکستان جسٹس عثمانی، تقرری غیر معمولی قدم17 September, 2008 | پاکستان سندھ: تین معزول جج پھر تعینات16 September, 2008 | پاکستان چھ ججوں کی ملازمت میں توسیع15 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||