سندھ میں چکی مالکان کی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سندھ میں آٹا چکی مالکان کی ہڑتال منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہی۔ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ان سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے اور ویجیلنس کمیٹی کے اراکین انہیں تنگ کر ر ہے ہیں۔ سندھ فلور ملرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اقبال پاک والا نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے لوگ تیس رپے فی بوری رشوت مانگ رہے ہیں، جو پندرہ لاکھ بوریوں پر ساڑھے چار کروڑ روپے بنتے ہیں اور انہوں نے یہ رقم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ویجیلنس کمیٹیاں بنائی ہیں ان میں غیر سرکاری لوگ بھی شامل کیے گئے ہیں جو اسلح کے ساتھ ملوں پر آتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں اس لیے ان لوگوں کو وجیلنس کمیٹیوں سے نکالا جائے۔ اقبال پاک والا کا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریری طور پر شکایت کئی گئی ہے اور میٹنگ میں بھی نشاندہی کی گئی مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہڑتال جاری رہے گی۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ سندھ میں فلور ملرز کی ہڑتال ناکام ہوئی ہے کچھ عناصر بلیک میل کرنے کے لیے ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر فوڈ اشفاق موسوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہڑتال ناکام ہوئی ہے اور نصف سے زائد فلور ملز معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ جو ملز بند ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی گندم کا کوٹہ ان کو فراہم کیا جائےگا جنہوں نے ملیں کھول رکھی ہیں۔ ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پر فی بوری تیس رپے کمیشن لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں انہوں نے جب غیر معیاری آٹے کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تو یہ الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلور ملز کے معائنے کے وقت ان کے ساتھ پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں انہیں کسی صورت میں ہٹایا نہیں جائےگا اور فلور ملز ایسو سی ایشن سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور دکانداروں نے آٹے کی قیمتوں میں دو سے تین روپے اضافہ کردیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان: آٹا بحران کے آثار24 July, 2008 | پاکستان ’زرعی ملک، اس لیے آٹے کی کمی بےجواز‘03 February, 2008 | پاکستان آٹا سمگلنگ، افغان سرحد بند15 January, 2008 | پاکستان آٹا بحران،مہنگائی کیخلاف مظاہرے12 January, 2008 | پاکستان پورا ملک آٹا بحران کی لپیٹ 13 December, 2007 | پاکستان بلوچستان میں آٹا ملوں کی ہڑتال01 June, 2004 | پاکستان اسلام آباد سے آٹا غائب ہو گیا10 February, 2004 | پاکستان آٹے کا بحران21 November, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||