BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 January, 2008, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹا سمگلنگ، افغان سرحد بند

 افغان سرحد(فائل فوٹو)
کچھ روز سے آٹے کی افغانستان کی جانب ترسیل روک دی گئی ہے
افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک میں افغان حکام نے پاک افغان سرحد بند کر دی ہے۔

سرحد کی بندش کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے آٹے اور گندم کی سمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے کیےگئے اقدام کے بعد کیا گیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اجازت نامے ہیں انہیں بھی گندم اور آٹا نہیں لے جانے دیا جا رہا۔ فرنٹیئر کور کے حکام کا کہنا ہے اس بارے میں وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں گندم کے بحران کا اثر افغانستان میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ افغانستان میں سو کلو آٹے کی بوری کی قیمت پاکستان کی نسبت چھ سو سے آٹھ سو روپے مہنگی فروخت ہوتی ہے ۔

افغانستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کچھ روز سے آٹے کی افغانستان کی جانب ترسیل روک دی گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چمن سے تاجروں نے بتایا ہے سرحد پر تعینات فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے قانونی اور غیر قانونی ہر قسم کے آٹے کی ترسیل روک دی ہے اور جہاں گندم اور آٹے کے ٹرک رکتے تھے وہاں فرنٹیئر کور کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں آٹے اور گندم کی منڈی پر بھی ایف سی کے اہلکار موجود ہیں۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل سلیم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد بند نہیں کی گئی بلکہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور دونوں ممالک کے مابین پہلے سے طے کیے گئے دیگر قانونی طریقوں سےگندم اور آٹے کی ترسیل جاری ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں آٹا ملوں گوداموں اور آٹے کے فروخت کے سرکاری مراکز پر فرنٹیئر کور تعینات کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آٹے کی بہتر ترسیل کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں ناظمین نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد