’بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ پاکستان کی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنڑول کی دوسری جانب سے بھارتی فوج نے جنوبی ضلع راولاکوٹ میں ہیجرہ سیکڑ میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں لائن آف کنڑول کے قریب واقع سہر گاؤں کی ایک خاتون گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔ میجر مراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج نے بھی جواب میں فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ’بلااشتعال فائرنگ‘ پر بھارت سے احتجاج کیا ہے اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے مقامی کمانڈروں کی فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا تاکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔ ہجیرہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد فرید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے آدھے گھنٹے تک فائرنگ جاری رہی اور بھارتی فوج نے مارٹر اور مشین گن کا استعمال کیا۔ حالیہ مہینوں میں لائن آف کنڑول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے کئی واقعات پیش آئے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس کے نتیجے میں کوئی عام شہری زخمی ہوا ہو۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد نومبر سنہ دو ہزارتین میں متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول پر فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس دوران تقریباً ساڑھے چار سال تک لائن آف کنڑول پر عام طور پر صورت حال بہتر رہی اور فائرنگ کے تبادلے کے محض اکا دکا واقعات پیش آئے۔ | اسی بارے میں ’دو کشمیری بھارتی قبضے میں‘12 September, 2008 | پاکستان لائن آف کنٹرول پر خوف کے سایے11 August, 2008 | پاکستان فائر بندی کی خلاف ورزی۔ ٹائم لائن31 July, 2008 | پاکستان ’نومینز لینڈ‘ پر بنکروں کی تعمیر29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ29 July, 2008 | پاکستان ایل او سی فائرنگ: بھارتی فوجی ہلاک28 July, 2008 | پاکستان فائرنگ: 4 پاکستانی فوجی ہلاک19 June, 2008 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے بھارت سے رابطہ28 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||