حملہ القاعدہ کے خطرے کا مظہر:بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش ٹرک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دہشتگردی کی گھناؤنی کارروائی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد بم حملے کے ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پھر بھی صدر بش نے کہا کہ یہ حملہ امریکہ، پاکستان اور اقوامِ عالم کی سکیورٹی کو القاعدہ اور اس کے حامیوں سے درپیش خطرے کا مظہر ہے۔ یمن میں امریکی سفارتخانے پر حملے کو پاکستان میں ہونے والے حملے سے جوڑتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ ان واقعات سے ظاہر ہے کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون دہشتگردی کی اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق شہریوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کی کوئی توجیح نہیں دی جا سکتی۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے علاوہ برطانوی دفترِ خارجہ نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے اور برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملہ ایک شرمناک عمل ہے اور برطانیہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد میں بم دھماکے کا تازہ ترین واقعہ ایک اور ایسا قبیح اور شرمناک عمل ہے جس کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ اس بربریت کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد کے غم میں شریک ہیں اور برطانیہ’ ان شدت پسندوں کے خلاف حکومتِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو صرف انتشار پھیلانا اور موت بانٹنا جانتے ہیں‘۔ |
اسی بارے میں میریئٹ ہوٹل خود کش حملہ، اکتالیس ہلاک، قریباً ڈھائی سو زخمی20 September, 2008 | پاکستان ’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘15 September, 2008 | پاکستان باجوڑ آپریشن میں 19 طالبان ہلاک17 September, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کو سخت چیلنجز کا سامنا12 July, 2008 | پاکستان کراچی حملہ: ملزم کو سزائے موت 05 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||