’صدر کی حلف برداری منگل کو‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نومنتخب صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اتوار کی شام طلب کیا ہے جبکہ سینیٹ میں پی پی پی کے قائدِ ایوان رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدر کی حلف برداری کی تقریب ممکنہ طور پر منگل کو منعقد ہوگی۔ آصف علی زرداری سنیچر کو بھاری اکثریت سے پاکستان کے بارہویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انہوں نے اس الیکشن میں چار سو اکیاسی ووٹ حاصل کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے بی بی سی کو بتایا کہ نو منتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کے بارے میں حتمی فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہوگا اور قوی امکان ہے کہ یہ تقریب منگل کو منعقد کی جائے گی۔ رضا ربانی کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جس میں متعدد اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد آصف زرداری کی جانب سے پہلے پالیسی بیان کے نکات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی سابق حلیف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل کے تعلقات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ بھاری اکثریت کے ساتھ صدر مملکت کا انتخاب جیتنے کے بعد آصف علی زرداری نےگزشتہ رات کا بیشتر حصہ پاکستان اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول کرتے گزارا۔ اس سے قبل نتائج کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ ’میں محترمہ بینظیر بھٹو کے وہ الفاظ دہراؤں گا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔ انہوں نے چاروں صوبوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’جب جمہوریت بولتی ہے تو سب سنتے ہیں‘۔ |
اسی بارے میں زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب06 September, 2008 | پاکستان ’تاریخی فتح سے مشکل سفر کا آغاز‘06 September, 2008 | پاکستان لاہور میں پی پی پی کارکنوں کا جشن07 September, 2008 | پاکستان ’آصف سب کو ساتھ لیکر چلیں‘06 September, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی، نتائج سے قبل ہی خوشیاں06 September, 2008 | پاکستان صدراتی انتخاب، کاغذات جمع26 August, 2008 | پاکستان ’صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے‘25 August, 2008 | پاکستان آصف زرداری صدر بننے پر رضامند23 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||