’صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سربراہ کے طور پر صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ایک امریکی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں کہی جو ان کے صدارتی امیدوار نامزد ہونے سے پہلے لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ’پارلیمینٹ خودمختار ہے اور ہمیں مخصوص افراد کے بجائے پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل پر نظر رکھنا ہوگی۔‘ آصف زرداری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے پاس جو اختیارات تھے وہ غیرجمہوری تھے۔ ’ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس پر پارلیمینٹ میں بحث کرائیں اور دیکھیں کہ ہم مستقبل کے صدر کو کتنا مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے وزیر اعظم کو کتنا مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں ذاتی طور پر چیف جسٹس کی حمایت کرتا ہوں لیکن پارٹی کے اندر ایک موقف یہ بھی ہے کہ انہوں نے پچھلے مہینوں میں خود کو سیاست میں بہت زیادہ ملوث کرلیا ہے اور وہ ریلیوں کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔‘ دریں اثناء پاکستان کے سرکاری ریڈیو کو دئے گئے ایک الگ انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد جمہوریت کی مکمل بحالی ان کا ہدف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت لانے کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ ہم اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔‘ ’جمہوریت ہمارے یہاں آج بھی ایک پودے کی طرح ہے، بھارت میں چالیس مختلف سیاسی جماعتیں جمہوریت میں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔ ہمارے یہاں چار سے آٹھ سیاسی جماعتیں ہیں امید ہے کہ ہم اس کا حل ڈھونڈ لیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جمہوریت اور معیشت کے لئے امریکہ کے تعاون کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ ایک بہتر کل اور ایک بہتر خطے کے لئے پاکستان امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔ |
اسی بارے میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے: زرداری24 August, 2008 | پاکستان آصف زرداری صدر بننے پر رضامند23 August, 2008 | پاکستان معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان صدارت:اے این پی زرداری کی حامی24 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||