طالبان کا پلڑا بھاری ہے: زرداری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بیرونی دنیا طالبان کے خلاف جنگ ہار رہی ہے۔ بی بی سی کو ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے، جو اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار بھی بننے جا رہے ہیں، کہا کہ فی الحال شدت پسندوں کا بلاشبہ پلڑا بھاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ زرداری نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان یا افغانستان کا نہیں ہے بلکہ یہ اور جگہوں پر بھی پھیلے گا۔ ’پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی‘۔ آصف زرداری نے ان خبروں کو ردکر دیا کہ سوٹزرلینڈ میں حکام اب بھی غور کر رہے ہیں کہ آیا ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات میں کارروائی ہونی چاہیے۔ طالبان پاکستان کے صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں متحرک ہیں۔ انہوں نہ گزشتہ ہفتے واہ آرڈیننس فیکٹری کے سامنے ہونے والے خود کش حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں تقریباً ستر لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں آصف زرداری صدر بننے پر رضامند23 August, 2008 | پاکستان معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||