BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2008, 00:22 GMT 05:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں پی پی پی کارکنوں کا جشن

پیپلز پارٹی کے کارکن
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد صدارتی نتائج سے پہلے ہی جمع ہوگئی تھی
پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری اگرچہ مسلم لیگ نون کے صدارتی امیدوار سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر جشن منایا اور آصف زرداری حاصل کردہ ووٹوں کو اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

آصف علی زرداری جو سندھ ، سرحد اور بلوچستان میں اپنے مدمقابل امیدواروں کے مقابلہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے صوبہ پنجاب میں اپنے مدمقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی سے اٹھہتر ووٹوں سے مات کھاگئے۔

صوبہ پنجاب جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس میں پیپلز پارٹی کی سابق اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کے حکومت ہے اور پیپلز پارٹی ابھی تک صوبائی کابینہ کا حصہ ہے۔

پنجاب اسمبلی میں کل ارکان اسمبلی کی تعداد تین سو اکہتر ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے پولنگ میں تین سوتہتر ارکان اسمبلی ووٹ ڈالے جن میں دس ووٹ مسترد قرار دے دیئے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں ایکس سوتئیس اراکین نے آصف زرداری کے حق میں ووٹ ڈالے ۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو دو سو ایک ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مسلم لیگ قاف کے مشاہد حسین کو پنجاب اسمبلی میں چھتیس ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد صدارتی نتائج سے پہلے ہی جمع ہوگئی تھی۔ ان کارکنوں نے پارٹی جھنڈے اور بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں۔

اسمبلی کے باہر کارکنوں نےآصف زرداری کی صدارتی انتخاب میں مجموعی کامیابی پر کارکنوں نے بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے اور ڈھول کی دھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شکرانے کے نفل بھی ادا کیے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جن کی حکومت تھی ان کو وہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جو وہ چاہتے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود ان کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد ایک سو سات ہے جبکہ ان کو ایک سو تئیس ووٹ ملے ہیں جو بقول ان کے ان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

اسی بارے میں
آصف علی زرداری کون؟
06 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد