’آصف سب کو ساتھ لیکر چلیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدارتی امیدوار مشاہد حسین سید اورسعید الزمان صدیقی نے صدارتی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کو تسیلم کرتے ہوئے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آصف زرداری ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی نے کہا کہ صدارتی انتخاب ایک اچھے ماحول میں ہوا جس سے کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ بھی ملک میں ایسا ہی ماحول برقرار رہے گا۔ سعید الزمان صدیقی کے مطابق ملک کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس وزیراعظم کا عہدہ اور تین صوبوں میں حکومت کے بعد صدر بھی ان کی جماعت کا منتخب ہو گیا ہے اس لیے ان کے خیال میں پیپلز پارٹی کے ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ قاف کے صدارتی امیدوار سینیٹر مشاہد حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری سے امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے حوالے سے ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے آئیں گے اور صحیح معنوں میں اب وفاق کی علامت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے ان کو ایک شخص، ایک جماعت حل نہیں کر سکتی بلکہ مسائل کے حل کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔ مشاہد حسین نے ان کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرکاری اور دیگر دباؤ کے باوجود اپنے ضمیر کے مطابق ان کو ووٹ دیا۔ |
اسی بارے میں آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب06 September, 2008 | پاکستان صدارتی انتخاب میں ووٹنگ جاری06 September, 2008 | پاکستان صدارتی امیدواروں کے کاغذات منظور28 August, 2008 | پاکستان بلوچستان، زرداری کی حمایت کااعلان31 August, 2008 | پاکستان سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا05 September, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||