صدارتی امیدواروں کے کاغذات منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف علی زرداری، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی اور سید مشاہد حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے تینوں امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی موجودگی میں جمعرات کی صبح جانچ پڑتال شروع کی اور انہیں صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور آصف علی زرداری کی متبادل امیدوار فریال تالپور اور مسلم لیگ نواز کے جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے متبادل امیدوار روئیداد خان کے کاغذات بھی منظور کرلیے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے سید مشاہد حسین کا کوئی متبادل امیدوار نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن کے پاس ملک بھر سے بتیس امیدواروں نے اپنے سڑسٹھ کا غذات نامزدگی داخل کیے اور بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی بنا پر مسترد کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں وہ تیس اگست دوپہر بارہ بجے تک رضا کارانہ طور پر دستبردار ہوسکتے ہیں اور الیکشن کمیشن اُسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔ شیڈول کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چھ ستمبر سنیچر کے روز قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس سے شام تین بجے تک ہوگی۔ صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر قاضی محمد فاروق ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پرزائیڈنگ افسران متعلقہ صوبے کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز ہوں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد کیا جائے گا لیکن نو منتخب صدر حلف اس وقت اٹھائے گا جب الیکشن کمیشن حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کرے گا۔ | اسی بارے میں ’دو چیف جسٹس نہیں ہوسکتے‘27 August, 2008 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ، آٹھ جج بحال27 August, 2008 | پاکستان ’افتخار چوہدری سیاسی نہیں‘25 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے لیے انوکھا احتجاج24 August, 2008 | پاکستان نون لیگ کی علیحدگی کا آغاز24 August, 2008 | پاکستان جج بحال نہ ہوئے تودھرنا: اعتزاز23 August, 2008 | پاکستان مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز 16 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی: ڈیڈ لائن گزرگئی 15 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||