’افتخار چوہدری سیاسی نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وکیل رہنما اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو متنازعہ اور سیاسی شخصیت کہہ کر اُن کی کردار کشی کی گئی ہے ۔ سوموار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے بتایا کہ آج تک معزول چیف جسٹس نے کوئی پریس کانفرس کی ، نہ کسی کو انٹرویو دیا اور نہ ہی کسی جلوس کے دوران انہوں نے فتح کا نشان بنایا ہے ۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ معزول چیف جسٹس کے خلاف یہ ایک نیا پروپیگنڈا شروع ہو رہا ہے کہ وہ ایک متنازعہ اور سیاسی شخصیت ہیں۔ اعتزاز احسن کے مطابق معزول چیف جسٹس نے کبھی کسی ریلی کی قیادت نہیں کی ہے اور ان کو سیاسی شخصیت کہہ کر اُن کی کردار کشی کی گئ ہے۔ واضع رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف زرداری نے امریکی میگزین نیوز ویک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ معزول چیف جسٹس کو بحال کرنے کے حق میں ہیں لیکن ان کی پارٹی کے مطابق وہ کئی مہینوں سے سیاسی رنگ اختیار کر چکے ہیں ۔ اعتزاز احسن نے پریس کانفرس میں بتایا کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے اٹھائیس اگست کو ہر چھوٹے بڑے شہر کے کلیدی مقامات پر دو گھنٹے کے لیے پر امن احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر سکول مالکان اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کو کسی پریشانی سے بچانے کے لیے تمام سکولوں میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے چار ستمبر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے عہددران پر امن احتجاج کریں گے ۔ جبکہ اس میں سول سوسائٹی اور سیاسی کارکن بھی اپنی مرضی سے شامل ہو سکتے ہیں ۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل نے وکلاء تحریک کے اہم رہنماوں علی احمد کرد ، رشید اے رضوی اور حامد خان کو مختلف کمیٹیوں کی ممبر شپ سے ہٹا کر وکلاء تحریک سے گریز کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز میں پاکستان بار کونسل کے اس اقدام کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی گئی ہیں ۔ | اسی بارے میں ججوں کی بحالی پیر تک کریں: نواز23 August, 2008 | پاکستان معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی: ڈیڈ لائن گزرگئی 15 August, 2008 | پاکستان اجلاس: ججوں کا معاملہ سر فہرست18 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے لیے انوکھا احتجاج24 August, 2008 | پاکستان جج بحال نہ ہوئے تودھرنا: اعتزاز23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||