BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 August, 2008, 11:41 GMT 16:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کی بحالی کے لیے انوکھا احتجاج

احتجاجی طلباء کا مطالبہ ہے کہ وہ آزاد عدلیہ چاہتے ہیں
پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں معزول ججوں کی بحالی کے لیے احتجاج کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں طالب علموں نے ججوں کی بحالی کے لیے احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔

مظفرآباد شہر میں سنیچر کو مقامی یونیورسٹی اور کالجز کے قریباً ڈیڑھ درجن طلبہ نے پاکستان کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول ججز کی بحالی کے لیے اپنے سر منڈوا کر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ججز کی بحالی کے حق میں نعرہ لگائے اور انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر معزول ججز کی بحالی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں شریک ایک طالب علم صمد عباسی نے کہا ’ ہم حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ معزول چیف جسٹس سمیت تمام معزول ججز بحال کیے جائیں‘۔

آزاد عدلیہ
 ہم آزاد و خود مختار عدلیہ چاہتے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو انصاف مل سکے۔
رمیض مغل

اس احتجاج میں شریک ایک اور طالب علم رمیض مغل نے کہا کہ’ ہم آزاد و خود مختار عدلیہ چاہتے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو انصاف مل سکے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے حکمران معزول ججز کی بحالی میں لعت و لعل سے کام لے رہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکمران لوگوں کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام معزول ججز کو فوری طور پر بحال کریں۔ مظاہرے میں شریک ایک اور طالبعلم اسد ابراہیم نے کہا کہ پہلے حکمران یہ تاثر دے رہے تھے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف معزول ججز کی بحالی میں رکاوٹ ہیں لیکن و ہ رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب کیا وجہ ہے کہ معزول ججز کو بحال نہیں کیا جارہا ہے۔

ان طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سر منڈوا کر احتجاج کرنے کا مقصد حکمرانوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے اور سر منڈواتے رہیں گے جب تک تمام معزول ججز بحال نہیں ہوتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد