بلوچستان، زرداری کی حمایت کااعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی کے آزاد اراکین کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور جمعیت علماء اسلام نے صدارت کے عہدے کے لیے آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ آصف زرداری کی حمایت کا یہ اعلان اتوار کے روز وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کوئٹہ دورے پر کیاگیا۔ اس سے قبل وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لے قائل کیا تھا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اٹھارہ فروری کو جمہوری قوتیں کامیاب ہوئی ہیں اور پیپلز پارٹی نے عالمی قوتوں کو باور کرایا ہے کہ پاکستان میں اب آمریت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی جد و جہد اور عالمی دباؤ کی وجہ سے پرویز مشرف استعفی دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کوئٹہ میں وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی سے ملاقات کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ہے اور انہیں صدارت کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے کہا ہے۔ آزاد اراکین کے رہنما اسلم بزنجو، جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع اور بی این پی عوامی کے لیڈر اسراراللہ زہری نے صدر کے عہدے کے لیے آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد سوموار تک کے لیے مؤخر کر دی گئی تھی اور اس کی وجہ ذرائع نے یہ بتائی ہے کہ تمام اراکین اس قرارداد سے متفق نہیں تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر وزیر مولانا عبدالواسع نے قرارداد کے مؤخر کرنے کے فیصلے کو ہارس ٹریڈنگ کے لیے راہ ہموار کرنا قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ قائداعظم کے قائدین کے کوئٹہ کے دورے بھی متوقع ہیں۔ | اسی بارے میں آفتاب شیر پاؤ زرداری کے حامی30 August, 2008 | پاکستان لاہور: چار ججوں نےحلف اٹھا لیا 30 August, 2008 | پاکستان صدارتی انتخابات اور قاف لیگ کی سیاست30 August, 2008 | پاکستان بلوچستان اسمبلی کا اجلاس30 August, 2008 | پاکستان ن لیگ امیدوار دستبردار کرالے: وٹو31 August, 2008 | پاکستان ’حلف غیر آئینی اقدام ماننے کےبرابر‘30 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے عزم پر قائم: گيلانی29 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||